Sidebar

22
Mon, Jun
சமீபத்திய செய்திகள்

‏‏198۔ کمزور حکومت پر جنگ فرض نہیں

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Helvetica Segoe Georgia Times

‏‏198۔ کمزور حکومت پر جنگ فرض نہیں

‏مسلم حکومت مناسب وجہ کے ساتھ جنگ کر نے کو اسلام اجازت ہی نہیں دیتا بلکہ اس کو فرض بھی قرارکرتا ہے۔  

اس فرض کے لئے فوجی طاقت ہی پہلی شرط ہے۔مناسب طاقت کے بغیر میدان میں اترناخودکشی کی مترادف ہے۔ 

ابتداء میں دشمنوں کی طاقت میں دس میں سے ایک حصہ اگر ہو تو جنگ فرض تھا۔ اس کے بعدکم کردیا گیا کہ دشمنوں کی طاقت میں آدھا حصہ ہوتو ‏ہی جنگ فرض ہوگا۔ یہ آیتیں (8:65,66) رہنمائی کر تی ہیں کہ اگر آدھا سے کم ہوگا تو جنگ فرض نہیں ہے۔ 

اس آیت سے ہم جان سکتے ہیں کہ دشمنوں کی طاقت میں آدھے سے کم ہونے کی حالت میں اگر مسلمانوں کی فوج ہو تو جنگ کئے بغیر رہنا یادشمن ‏ملک کے ساتھ چھوٹ دے کر مصالحت کر لینا، اس میں کوئی حرج نہیں۔

جنگ، دہشتگری اور جہاد وغیرہ کے بارے میں اور زیادہ جاننے کے لئے حاشیہ نمبر 53،54، 55، 76، 89، 197، 199، 203، 359 ‏وغیرہ دیکھئے!