سورۃ : 30 سورۃ الروم ۔ رومی حکومت
کل آیتیں : 60
رومی حکومت مغلوب ہونے اور پھر وہ دوبارہ فتح پانے کے بارے میں اس سورت کی دوسری، تیسری اور چوتھی آیتوں میں کہا گیا ہے، اس لئے اس سورت کا نام الروم رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
1۔ الف، لام، میم2۔
5,4,3,2۔ رومی حکومت قریب کی سر زمین میں مغلوب ہوگئی۔ وہ ہار جانے کے چند سالوں بعد اللہ کی مدد سے فتح پا جائیں گے313۔ پہلے بھی اور بعد میں بھی اختیار اللہ ہی کا ہے۔ ایمان والے اس دن خوش ہوں گے۔ وہ جسے چاہتا ہے مدد کر تا ہے۔ وہ زبردست، نہایت ہی رحم والا ہے26۔
6۔(یہ) اللہ کا وعدہ ہے۔ اللہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔ مگر انسانوں میں اکثر نہیں جانتے۔
7۔ اس دنیوی زندگی میں جو ظاہری طور پر دکھائی دیتی ہے اسی کو وہ جانتے ہیں۔ وہ آخرت کے متعلق غفلت برتتے ہیں۔
8۔ کیا وہ اپنے اندر غور نہیں کیا؟ آسمانوں507 اور زمین کو اور ان کے درمیان جو کچھ ہے سب کو مناسب سبب اور مقررہ مدت کے ساتھ اللہ نے پیدا کیا۔ انسانوں میں اکثر اپنے رب کی ملاقات488 کے منکر ہیں۔
9۔ کیا وہ زمین میں سفر کر کے نہیں دیکھنا چاہئے تھا کہ جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں ان کا انجام کیسا ہوا؟وہ لوگ ان سے زیادہ طاقتور تھے۔زمین کو جوت کر انہوں نے جو کاشتکاری کی، اس سے زیادہ انہوں نے کاشتکاری کی تھی۔ ان کے پاس ان کے رسول واضح نشانیاں لے کر آئے۔ اللہ ان پر ظلم کر نے والا نہیں۔ بلکہ وہ خود اپنے آپ پرظلم کر رہے تھے۔
10۔ اللہ کی آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر ان کا مذاق اڑانے کی وجہ سے برائی کر نے والوں کا انجام برا ہی ہوا۔
11۔ اللہ ہی نے پہلی بار پیدا کیا اور دوبارہ بھی پیدا کر ے گا۔ پھر تم اس کے پاس واپس لے جائے جاؤگے۔
12۔جس دن قیامت 1برپا ہوگی، مجرم لوگ مایوس ہو جائیں گے۔
13۔ ان کے شریکوں میں سے ان کے لئے سفارش کر نے والے نہیں ہوں گے۔ وہ خوداپنے ان شریکوں کا انکار کر دیں گے۔
14۔جس دن1 قیامت برپا ہوگی، اس دن وہ لوگ بکھر جائیں گے۔
15۔ ایمان لا کر نیک عمل کر نے والے باغ میں مسرور کئے جائیں گے۔
16۔ (ہمارا) انکار کرنے والے اور ہماری آیتوں کو اور آخرت کی ملاقات کو جھوٹ سمجھنے والے عذاب کے سامنے حاضرکئے جائیں گے۔
18,17۔ جب تم شام کرو، صبح کرو، غروب آفتاب کے وقت اور تیسرے پہر ، اللہ کی یاد کیا کرو۔ آسمانوں 507اور زمین میں ساری تعریف اسی کے لئے ہے26۔
19۔ وہ بے جان سے جاندار کو ظاہر کرتا ہے۔ جاندار سے بے جان کو ظاہر کر تا ہے۔ زمین مرجانے کے بعد اسے زندہ کر تا ہے۔ اسی طرح تم بھی ظاہر کئے جاؤ گے۔
20۔ اس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا506، پھرجو تم انسان بن کر پھیلے ہوئے ہو، یہ اس کی نشانیوں میں سے ہے368 ۔
21۔ تم سکون حاصل کرنے کے لئے وہ تمہیں میں سے تمہارے لئے بیویاں پیدا کیں اور تمہارے درمیان جو محبت اور رحم قائم کی ہے، یہ اس کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔سوچنے والوں کے لئے اس میں کئی نشانیاں ہیں۔
22۔ آسمانوں507 اور زمین کا پیدا کر نا اور تمہاری زبانوں اور رنگوں میں اختلاف رہنا اس کی نشانیوں میں سے ہے۔ دانشمندوں کے لئے اس میں کئی نشانیاں ہیں۔
23۔ رات اور دن میں تمہارا سونااور اس کے فضل کو تلاش کر نا بھی اس کی نشانیوں میں سے ہے۔ سننے والوں کے لئے اس میں کئی نشانیاں ہیں۔
24۔ خوف اور امید پیدا کر نے والی بجلی تمہیں دکھانا، آسمان 507سے پانی برساکر مردہ زمین کو اس کے ذریعے زندہ کر نا اس کی نشانیوں میں سے ہے۔ سمجھنے والوں کے لئے اس میں کئی نشانیاں ہیں۔
25۔ اس کے حکم کے مطابق آسمان507 اور زمین جو قائم ہے، اس کی نشانیوں میں سے ہے۔ پھروہ تمہیں ایک ہی بار بلائے گا۔ تب تم زمین سے نکل پڑوگے175۔
26۔ آسمانوں507 اور زمین میں رہنے والے سب اسی کے ہیں۔سب اسی کے تابع ہیں۔
27۔ اسی نے پہلی بار پیدا کیا۔ پھر وہ دوبارہ پیدا کر ے گا۔ یہ اس کے لئے بہت ہی آسان ہے۔ آسمانوں507 اور زمین میں اسی کی اعلیٰ صفت ہے۔ وہ زبردست، حکمت والا ہے۔
28۔ تم ہی میں سے وہ تمہارے لئے ایک مثال دیتا ہے۔ تم کو جو ہم نے دیا ہے اس میں کیاتمہارے غلاموں میں کوئی بھی حصہ دار ہے؟ کیا اس میں تم (اور وہ) برابرہوں گے؟جس طرح تم آپس میں ڈرتے ہو ان سے بھی ڈروگے؟ سمجھنے والوں کے لئے ہم اسی طرح آیتیں واضح کر تے ہیں۔
29۔ بلکہ ظالم لوگ کچھ جانے بغیر اپنی خواہشات کی پیروی کر تے ہیں۔ اللہ جسے گمراہی میں چھوڑدے اس کو راہ دکھانے والا کون ہے؟ ان کے لئے مددگار کوئی نہیں۔
30۔ (اے محمد!) سچائی کے راہ پر کھڑے ہو کر اپنے چہرے کو اس دین کی طرف برقرار رکھو۔ یہ اللہ کا فطری دین ہے۔ اسی پر اللہ نے انسانوں کو بنایا ہے۔ اللہ کی تخلیق کو تبدیل نہ کیا جائے۔ یہی سیدھا دین ہے۔ مگر انسانوں میں اکثر نہیں جانتے۔
32,31۔ اسی کی طرف رجوع کرو۔ اس سے ڈرو۔ نماز قائم کرو۔اپنے دین کوجدا کرکے جس نے کئی ٹکڑے کرڈالا ان مشرکوں میں سے نہ ہوجاؤ۔ ہر گروہ اپنے پاس رہنے والی چیز سے خوش ہو رہے ہیں26۔
34,33۔ لوگوں کوجب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے رب کی طرف رجوع ہو کر دعا کر تے ہیں۔ پھر جب وہ انہیں اپنی رحمت کا مزہ چکھاتا ہے تو جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس سے ناشکری کر تے ہوئے ان میں سے ایک گروہ اپنے رب کے ساتھ شریک ٹہراتے ہیں۔ لطف اٹھالو، عنقریب تم جان جاؤگے26۔
35۔ جسے وہ شریک ٹہراتے ہیں اس کے متعلق بات کر نے کے لئے کیاہم نے انہیں کوئی دلیل نازل کی ہے؟
36۔ لوگوں کو جب ہم رحمت کا مزہ چکھا تے ہیں تو اس سے وہ خوش ہوجا تے ہیں۔ ان کے کرتوتوں کی وجہ سے انہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو فوراً وہ مایوس ہو جاتے ہیں۔
37۔ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ جسے چاہتا ہے دولت کشادہ بھی دیتا ہے اور تنگ بھی کردیتا ہے۔ ایمان لانے والوں کے لئے اس میں کئی نشانیا ں ہیں345۔
38۔ رشتہ دار، غریب اور خانہ بدوش206 کو ان کا حق ادا کیجیے۔ اللہ کے چہرے کو چاہنے والوں کے لئے یہی بہتر ہے۔ وہی فلاح پانے والے ہیں۔
39۔ لوگوں کے مال میں اضافہ کر نے کے لئے تم جو سود دے رہے ہو وہ اللہ کے ہاں نہیں بڑھتا۔ اللہ کے چہرے کو چاہتے ہوئے زکوٰۃ دو گے تو ایسے ہی لوگ بڑھانے والے ہیں۔
40۔ اللہ ہی نے تمہیں پیدا کیا۔ پھر تم کو روزی دی463۔ پھر تمہیں موت دے گا۔ پھر تمہیں زندہ کرے گا۔ کیاتمہارے شریکوں میں سے کوئی ہے جو ان میں سے کوئی ایک کام کر ے؟ وہ پاک ہے10۔ ان کے شریک ٹہرانے سے وہ بلند و بالا تر ہے۔
41۔ لوگوں کے ہاتھوں کے اعمال کی وجہ سے سمندر اور زمین میں بگاڑ بڑھ گیا ہے۔ وہ لوگ اصلاح پانے کے لئے ان کے اعمال میں سے کچھ انہیں مزہ چکھائے گا۔
42۔ کہو کہ زمین میں سفر کر و اور غور کروکہ پہلے گزرے ہوئے لوگوں کا انجام کیسا ہوا؟ ان میں سے اکثر لوگ مشرک تھے۔
43۔ ایک ایسادن1 جو روکے رکھنا ناممکن ہو ، اللہ کی طرف سے آنے سے پہلے تم اپنے چہرے کو دائمی دین کی طرف قائم رکھو۔ اس دن وہ لوگ جدا ہوجائیں گے۔
44۔ (اللہ کا) انکار کر نے والوں کا کفر اسی کوپہنچے گا۔ نیک عمل کر نے والے اپنے ہی لئے تیار کر تے ہیں۔
45۔ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے انہیں وہ اپنے فضل سے جزا دے گا۔ (اس کا) انکار کر نے والوں کو وہ پسند نہیں کرتا۔
46۔ وہ تمہیں اپنی رحمت کا مزہ چکھانے کے لئے، کشتیاں اس کے حکم سے چلنے کے لئے ، تم اس کا فضل تلاش کر نے کے لئے، اور تم شکر ادا کر نے کے لئے وہ جو خوشخبری دینے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے ، اس کی نشانیوں میں سے ہے۔
47۔ (اے محمد!) اس سے پہلے کئی رسولوں کوہم نے ان کی قوم کی طرف بیھجا ۔ان کے پاس انہوں نے واضح دلیلیں لے کر آئے۔ جرم کر نے والوں کو ہم نے سزا دی۔ ایمان والوں کی مدد کر نا ہمارا ذمہ ہوگیا ۔
48۔ اللہ ہی ہوا بھیجتا ہے۔ وہ بادلوں کو بکھیر تا ہے۔ وہ اپنی چاہت کے مطابق اس کو آسمان میں پھیلا دیتا ہے۔ اسے کئی ٹکڑے کر دیتا ہے۔ اس کے درمیان بارش نکلتے ہوئے تم دیکھتے ہو419۔ اپنے بندوں میں جسے وہ چاہتا ہے اسکو جب وہ چکھاتا ہے تو وہ خوش ہوجاتے ہیں۔
49۔ اس سے پہلے (یعنی) انہیں وہ نازل کئے جا نے سے پہلے وہ مایوس ہو چکے تھے۔
50۔ اللہ کی رحمت کے آثار دیکھو کہ زمین مردہ ہو نے کے بعد کس طرح اللہ اس کو زندہ کر تا ہے۔ وہی ہے مردوں کو زندہ کر نے والا۔ وہ ہر چیز پر قدرت والا ہے۔
51۔ جب ہم ہوا بھیج کر اس (کھیت) کو زرد رنگ میں وہ دیکھتے ہیں تو بعد میں وہ اس کے انکار کر نے والے بن جاتے ہیں۔
52۔ تم مردوں کو سنا نہیں سکتے۔ بہرے لوگ جب پیٹھ پھیر کر بھاگتے ہیں تو تمہاری پکار انہیں سنا نا تم سے ہو نہیں سکتا۔
53۔ اندھوں کو ان کی گمراہی سے راہ راست دکھانے والے تم نہیں ہو۔تم انہیں کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں کو مان کر اطاعت کر نے والا ہو81۔
54۔ اللہ نے تمہیں کمزوری کے حالت میں پیدا کیا۔ پھر کمزوری کے بعدتوانائی دی۔ پھر اس توانائی کے بعد کمزوری اورسفید بال دئے۔وہ جو چاہتا ہے پیدا کر تا ہے۔وہ جاننے والا، قدرت والا ہے۔
55۔ جس دن1 قیامت برپا ہوگی تومجرم لوگ قسم کھا کر کہیں گے کہ ہم تھوڑی ہی دیر کے سوا زندگی بسر نہیں کی۔ اسی طرح وہ رخ پھیرے جا تے تھے۔
56۔ جنہیں علم اور ایمان دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ اللہ کی کتاب157 کے مطابق جی اٹھنے کے دن 1تک تم زمین میں بسے رہے۔ یہی ہے جی اٹھنے کا دن1۔ لیکن تم جانتے نہیں تھے۔
57۔ اس دن1 ظالم لوگوں کا عذر کچھ فائدہ نہ دے گا۔ وہ لوگ (دوبارہ دنیا میں بھیج کر) عبادت کر نے کے لئے مجبور نہیں کئے جائیں گے۔
58۔ اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر مثال واضح کیا گیا ہے۔ (اے محمد!) ان کے پاس کوئی نشانی لے آؤگے تو (ہمارا) انکار کر نے والے کہیں گے کہ تم بے سود آدمی کے سوا کچھ نہیں۔
59۔ اسی طرح نا سمجھ لوگوں کے دلوں پر اللہ مہر لگا دیتا ہے۔
60۔ صبر سے رہا کرو۔ اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ پختہ یقین نہ رکھنے والے تمہیں سبک نہ سمجھیں۔
سورۃ : 30 الروم ۔ رومی حکومت
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode