225۔ کیا آسمان اور زمین قائم رہیں گے؟
ان آیتوں (11:107,108)میں کہا گیا ہے کہ ’’آسمان اور زمین قائم رہنے تک نیک لوگ جنت میں اور برے لوگ جہنم میں رہیں گے۔‘‘
یعنی اس کا مطلب ہے کہ آسمان اور زمین جیسے فنا نہ ہو گا اسی طرح جنتی اور دوزخیوں کو فنا نہیں ہے۔
لیکن یہ آیتیں (55:26,27) کہتی ہیں کہ دنیا جب فنا ہو گی تو آسمان اور زمین کے ساتھ تمام چیزیں فنا ہوجا ئیں گی۔
یہ آیتیں (55:26,27) کہتی ہیں کہ آسمان اور زمین فنا ہوجائے گی، اس کے برخلاف یہ آیتیں (11:107,108) کہتی ہیں کہ آسمان اور زمین قائم رہے گی ، ایسا نہ سمجھنا چاہئے۔
بغیر اختلاف کے کس طرح سمجھا جائے ، اس کو مندرجہ ذیل آیتوں سے معلوم کر سکتے ہیں۔
یہ آیتیں (14:48، 21:104، 39:67) کہتی ہیں کہ یہ زمین کوئی اور زمین سے، یہ آسمان کوئی اور آسمان سے بدل دیا جائے گا۔
یعنی جو آیتیں کہتی ہیں کہ آسمان اور زمین فنا کر دیا جائے گا، وہ آج کے اس زمین و آسمان کی طرف ہی اشارہ کرتی ہے۔
آسمان اور زمین قائم رہیں گے ، کہنے والی آیتیں ایک نئے آسمان اور زمین جو پیدا کیا جائے گا اس کے بارے میں کہتی ہیں۔ چنانچہ اس میں کسی طرح کااختلاف نہیں ہے۔
اور زیادہ معلومات کے لئے حاشیہ نمبر 453دیکھئے!
225۔ کیا آسمان اور زمین قائم رہیں گے؟
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode