Sidebar

05
Sat, Jul
0 New Articles

230۔ شیطان کس کو بھلانے رکھا؟

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

230۔ شیطان کس کو بھلانے رکھا؟

اس آیت (12:42) کو دوسرے مترجم کی ترجمہ سے بدل کرہم نے ترجمہ کی ہے۔

ہمارا ترجمہ یہ ہے:

ان دونوں میں جو آزاد ہو نے کا خیال جس نے کیا اس کے پاس یوسف نے کہا : ’’میرے بارے میں تمہارے مالک سے کہو!‘‘وہ اپنے مالک سے کہنے کو شیطان نے بھلا دیا۔ اس لئے یوسف قید خانہ میں کئی سالوں تک ٹہرے رہے۔

ساتھی قیدی جو تھا اس کو شیطان نے بھلا دیا ، اس معانی سے ہم نے اس آیت کا ترجمہ کیا ہے۔

بعض لوگوں نے کہا ہے کہ شیطان نے اللہ کی یاد کو انہیں یعنی یوسف کو بھلا دیا۔

یوسف نبی جو قید خانہ میں تھے، اللہ سے مدد چاہنے کے بجائے ساتھی قیدی سے مدد چاہی کہ’’ تم اپنے مالک سے میرے بارے میں کہو۔‘‘ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح مدد چاہنا اللہ کو بھولے ہوئے لوگوں کا کام ہے، اس لئے اس کو مندرجہ بالا معنی ہی دینا چاہئے۔

کیونکہ اس دنیا میں انسانوں سے مدد چاہنے والے معاملے میں انسانوں سے مدد چاہنا اللہ سے غفلت برتنا نہیں ہوگا۔’’میرے بارے میں تمہارے مالک سے کہو ‘‘ وغیرہ جملے ایمان کو کسی حالت سے متاثر نہیں کر ے گا۔

اس آیت 5:2 میں کہا گیا ہے کہ نیکی اور تقویٰ میں ایک دوسرے کی مدد کرو۔

اگر یوسف نبی کا ویسا کہنا غلط تھا تواس طرح کہنا چاہئے تھا کہ ہم بھی اس دنیا میں کسی سے مدد نہ مانگیں ۔ اس لئے یہ معانی لاعلمی کا نتیجہ ہے۔

اس آیت میں ’’ذکر ربہ ‘‘ کا لفظ جگہ پایا ہے۔ رب کا لفظ اللہ کو بھی کہا جا تا ہے۔اور سرداروں اور مالکوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اسی طرح ایک اور لفظ ذکر بھی ہے۔ اس کا معانی یاد کرنا اور منہ سے کہنا بھی ہے۔

’’ذکر ربہ ‘‘ کا معانی اللہ کو یاد کرنا بھی ہے اور اپنے مالک سے کہنا بھی ہے۔ دو طرح سے معانی لینے کے لئے عربی قواعد میں اجازت ہے۔

چنانچہ اس آیت کو عربی قواعد کے مطابق اسطرح بھی معانی لے سکتے ہیں کہ اپنے پروردگار کی یاد کوانہیں شیطان نے بھلا دیا۔

یا عربی قواعد کے مطابق اس کو اس طرح بھی معانی دے سکتے ہیں کہ اپنے مالک سے کہنے کو شیطان نے اس(ساتھی قیدی) کو بھلا دیا۔

دو طریقوں سے معانی لینے کے لئے موقع رہنے کے باوجود پہلے طریقے سے معانی لیا جائے تو قرآن کی آیت’’ ایک دوسرے کی مدد کرو‘‘ کا انکار ہوجا ئے گا۔ اس لئے دوسرے قسم کے معانی ہی کو ہم لینا چاہئے۔

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account