380۔ عالم بالاوالے کی بحث کیا ہے؟
اس آیت38:69 میں کہا گیا ہے کہ عالم بالاوالے بحث کرتے وقت تم ان کے ساتھ نہیں تھے۔ اس کے بارے میں مفسرین نے کئی طرح کی رائے پیش کی ہے۔ لیکن اس کے بعد آنے والی آیتوں کو غور کریں توکسی تفسیر کے بغیر ہی ہم سمجھ سکتے ہیں یہ آیت کیا کہتی ہے۔
اونچی جماعت فرشتوں کی طرف اشارہ ہے۔ ہم نے جب تلاش کی کہ کیا فرشتوں نے کوئی بحث کی تھی؟ تو ایک ہی جگہ میں ان کی بحث کے بارے میں قرآن مجید میں موجود ہے۔جب اللہ نے ارادہ کیا کہ وہ انسان کو پیدا کر نے والا ہے تو اونچی جماعت یعنی عالم بالا والوں نے دوسری رائے پیش کی۔ آیت نمبر 2:30 میں بھی اونچی جماعت کے بارے میں کہنے والی اس آیت کے بعد آنے والی آیتوں میں بھی اس کے متعلق کہا گیا ہے۔
اسی کوکہنے کے لئے یہاں اللہ نے نبی کو حکم دیتا ہے۔
’’فرشتے بحث کر تے وقت میں وہاں نہیں رہا ۔ وہ مجھے معلوم ہو نے کا موقع بھی نہیں ہے۔ اس لئے مجھے اللہ کی طرف سے جو وحی آتی ہے اسی کو میں کہہ رہا ہوں۔ ‘‘ یہی اس کا مطلب ہے۔
380۔ عالم بالاوالے کی بحث کیا ہے؟
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode