Sidebar

03
Thu, Jul
0 New Articles

‏407۔ خنزیر کھانے سے ممانعت

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

‏407۔ خنزیر کھانے سے ممانعت

‏ان آیتوں2:173، 5:3، 6:145، 16:115 میں اللہ نے خنزیر کھا نے کو منع کیا ہے۔ 

اس کی وجہ کو نہ قرآن مجید نے کہا ہے اور نہ ہی رسول اللہ ؐ نے فرمایا ہے۔ 

بعض لوگوں کاکہنا ہے کہ خنزیر فضلہ کھاتا ہے اور غلاظت میں لوٹ پوٹ ہو تا ہے، اسی وجہ سے اس کو منع کیا گیا ہے۔ 

اگر یہی وجہ ہو تو غلاظت کھانے والی بیل اور مرغی وغیرہ کئی جانوروں کو بھی منع کر نا چاہئے تھا، لیکن کوئی ممانعت نہیں کی گئی۔ 

خنزیر غلاظت کھانے کی وجہ ہی سے منع کیا گیا ہوتا تو کیا ان خنزیروں کو کھانے کی اجازت ہے جو فارم میں پالا جا تا ہے۔ لیکن یہاں کسی خنزیر کو ‏کھانے کی اجازت نہیں۔ 

اس لئے یہاں خنزیر کے گوشت کھانے کو ممانعت کی وجہ یہ نہیں ہوسکتا۔ خنزیر کے گوشت کھانے سے منع کے لئے دوسری کئی وجوہات ہیں۔ 

عام طور سے غذاؤں میں زیادہ چربی ہو تو وہ انسانی جسم کو خرابی پہنچاتی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خصوصاً دل کے مریضوں کوبہت ہی متاثر کر دیتی ‏ہے۔

کہا جا تا ہے کہ دل کے مریض گائے اور بکری کا گوشت کھانا ٹھیک نہیں۔

سو گرام بکرے کی گوشت میں سترہ گرام چربی ہو تا ہے۔ سو گرام گائے کے گوشت میں پانچ گرام چربی ہو تا ہے۔لیکن سو گرام خنزیر کے گوشت ‏میں پچاس گرام چربی ہو تا ہے۔ 

جس خنزیر کے گوشت میں گوشت اور چربی برابر برابر کاہو تو وہ گوشت جسم کے لئے ہر گز اچھا نہ ہوگا۔ مزید یہ کہ ہر جاندارمیں پسینے کے غدود ہوا ‏کرتے ہیں۔ جسم جب زیادہ گرم ہو تو پسینے کے غدود سے جسم کو ٹھنڈا کر نے کے باوجود جسم میں سے خراب پانی بھی اس کے ذریعے سے خارج ہو ‏جاتی ہے۔ 

لیکن خنزیر کو پسینے کے غدود نہیں ہوتے۔ انسان عام طور سے چالیس ڈگری سینٹی گریڈ گرمی کو برداشت کر لیتے ہیں۔ دوسرے جاندار اس سے ‏زیادہ گرمی کو برداشت کر لیتے ہیں۔ لیکن خنزیر 29 ڈگری گرمی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔

اسی لئے وہ 29 ڈگری سے زیادہ گرمی بڑھ گیا تو کیچڑ میں لت پت ہو کر اپنی گرمی کو ٹھنڈا کر لیتاہے۔ 

خنزیر کے گوشت میں انسان کو نقصان پہنچانے والی پرجیاتی کیڑے پائے جا تے ہیں۔ کتنی بھی شدید گرمی ہو تو یہ کیڑے مرتے نہیں۔ دماغی بخار، ‏خنزیری بخار، پیلا بخار اور دل کا سوجن وغیرہ 66 قسم کے بخار خنزیر کا گوشت کھانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں،یہ طبی دنیا کی تفتیش ہے۔ 

خنزیر کا گوشت نہ کھانے والے اسلامی ممالک میں دل کی سوجن سے متاثر ہو نے والوں سے پانچ گنا زیادہ خنزیر کے گوشت کھانے والے یورپ کے ‏ممالک میں پائے جاتے ہیں۔ 

ان جیسے وجوہات کی بنا پر ، آنے سے پہلے روک تھام کی مقصد سے، خنزیر کے گوشت کھانے سے اسلام نے منع کیاہے۔   

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account