Sidebar

25
Thu, Apr
17 New Articles

سورۃ : 39 الزمر ۔ گروہ

உருது மொழிபெயர்ப்பு
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

سورۃ : 39 سورۃ الزمر ۔ گروہ

کل آیتیں : 75

اس سورت کی آیت نمبر 71 اور 73 میں کہا گیا ہے کہ نیک لوگ جنت کی طرف اور برے لوگ جہنم کی طرف گروہ در گروہ لے جائے جائیں گے، اس لئے اس سورت کانام یہ رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ (یہ) زبردست اور حکمت والے اللہ کی طرف سے نازل کی ہوئی کتاب ہے۔ 

2۔ (اے محمد!) سچائی کواندر سموئے ہوئے اس کتاب کو ہم نے تم پر نازل کی ہے۔ اس لئے تم عبادت کو اخلاص کے ساتھ صرف اللہ کے لئے خالص کر تے ہوئے کرو۔ 

3۔ یاد رکھو! یہ پاکیزہ دین اللہ ہی کے لئے ہے۔ اس کے سوا دوسرے کومحافظ بنائے ہوئے لوگ (کہتے ہیں کہ) سوائے اس کے کہ اللہ سے ہمیں وہ مقرب بنا دیں گے، ہم نے انہیں پرستش نہیں کی213۔ ان کے اختلاف کے بارے میں ان کے درمیان اللہ فیصلہ کر ے گا۔ (اس کے) انکار کر نے والے جھوٹے کو اللہ سیدھا راستہ نہیں دکھاتا۔ 

4۔ اگر اللہ بیٹا بنانے کا ارادہ کرے تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہے چن لیتا۔ وہ پاک ہے10۔ وہی زبردست ویکتااللہ ہے۔ 

5۔ مناسب وجہ کے ساتھ ہی آسمانوں507 اور زمین کواس نے پیدا کیا۔ دن پر وہ رات کو لپیٹتا ہے اور رات پر دن کو لپیٹتا ہے۔ سورج اور چاند کو اپنے قابو میں رکھا ہوا ہے۔ ہر ایک مقررہ مدت تک چلے گا241۔ یاد رکھو! وہی زبردست، بخشنے والا ہے۔ 

6۔ اس نے تمہیں ایک ہی شخص سے پیدا کیا368۔ پھر ان سے504 ان کا جوڑا بنایا۔ چوپایوں میں سے (قربانی کے قابل) آٹھ جوڑے تمہارے لئے اتارے۔تمہاری ماؤں کے پیٹ میں ایک خلقت کے بعد دوسری خلقت تین تاریکیوں میں303 تمہیں بنا تا ہے۔ وہی اللہ ہے، تمہارا رب۔ اسی کی فرمانروائی ہے، اس کے سوا عبادت کے لائق کو ئ نہیں ہے۔ تم کہاں رخ پھیرے جارہے ہو؟ 

7۔ اگر تم (اللہ کا) انکار کروگے تو وہ تم سے بے نیاز ہے485۔ وہ اپنے بندوں کے انکارسے راضی نہیں ہوگا۔ اگر تم شکر ادا کر وگے تو وہ تم سے راضی ہوگا۔ ایک ،دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا265۔ پھر تمہارا لوٹنا تمہارے رب ہی کے پاس ہے۔ جو کچھ تم کرتے رہے وہ تمہیں بتائے گا۔ دلوں کی باتیں بھی وہ جانتا ہے۔ 

8۔ انسان کو جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ خود کو رب کو سونپتے ہوئے اسے پکارتا ہے۔ پھر جب رب اپنی نعمت عطا کر تا ہے تو جس کے کے لئے وہ پہلے دعا کیا تھا اسے وہ بھول جاتا ہے۔ اللہ کی راہ سے گمراہ کر نے کے لئے اس کا شریک ٹہراتا ہے۔ کہہ دو کہ اپنے (رب کی) انکار سے کچھ دن مزہ چکھ لے۔ تم جہنم والوں میں سے ہو۔ 

9۔ رات کے اوقات میں سجدہ کر تے ہوئے، قیام کر تے ہوئے ، آخرت سے ڈرتے ہوئے اور اپنے رب کی رحمت کی امید رکھتے ہوئے عبادت کر نے والے (یا اس طرح نہیں کر نے والے)؟ تم پوچھو کہ جاننے والے اور نہ جاننے والے کیا برابر ہوسکتے ہیں؟ عقل والے ہی اچھا علم حاصل کر یں گے۔ 

10۔ تم کہہ دو کہ (اللہ فرماتا ہے) اے میرے ایماندار بندو! اپنے رب سے ڈرو۔ اس دنیا میں نیکی کر نے والوں کوبھلائی ہی ہے۔ اللہ کی زمین وسیع ہے۔ اور صبر کر نے والوں کو بے حساب اجر دیا جائے گا۔ 

12,11۔ کہو کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ عبادت کو اخلاص کے ساتھ صرف اللہ کے لئے خالص کر کے اس کی بندگی کروں۔ اور مجھے یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ مسلمانوں میں میں مقدم بنوں۔

13۔ اور یہ بھی کہو کہ اگر میں میرے رب کی نافرمانی کروں تو ایک عظیم دن 1کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔ 

15,14۔ اور کہو کہ میری عبادت کو اخلاص کے ساتھ صرف اللہ کے لئے خالص کر کے اسی کی میں بندگی کروں گا۔ اللہ کے سوا تم جسے چاہتے ہو بندگی کرو۔ اور کہو کہ قیامت کے دن1 اپنے کو اور اپنے گھروالوں کو نقصان میں ڈالنے والے ہی حقیقت میں نقصان اٹھانے والے ہیں۔ یاد رکھو! یہی کھلا ہوا نقصان ہے26۔ 

16۔ ان کے اوپر آگ کا پرت ہوگا، نیچے بھی پرت ہوگا۔ اس کے ذریعے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔ اے میرے بندو! مجھ سے ڈرو۔ 

17۔ جو لوگ بری طاقتوں کی پرستش سے اجتناب کر تے ہوئے اللہ کی طرف رجوع کر تے ہیں ، ان کے لئے خوشخبری ہے۔ پس تم میرے بندوں کو بشارت دے دو۔ 

18۔ وہ لوگ بات کو توجہ سے سن کر اس میں بہتری کی پیروی کر تے ہیں۔ ان ہی کو اللہ نے ہدایت بخشی ہے۔ وہی لوگ عقل والے ہیں۔ 

19۔ جس شخص کے خلاف عذاب کا حکم ثابت ہوچکا کیا وہ (جنت میں جائے گا)؟ کیا تم جہنم میں رہنے والے کو چھڑا سکتے ہو؟ 

20۔ بلکہ اپنے رب سے ڈرنے والوں کومحلوں کے اوپر تعمیر کئے گئے محل ہوں گے۔ جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے۔ اللہ وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔ 

21۔ کیا تم جانتے نہیں کہ اللہ نے آسمان507 سے پانی اتارتاہے،اور اس کو زمین میں چشمے بنا کر جاری کر تا ہے؟ پھر اس کے ذریعے مختلف رنگوں کے کھیتیاں اگاتا ہے۔ پھر وہ سوکھ کر زرد رنگ میں بدلتے ہوئے تم دیکھتے ہو۔ پھر اس کو سوکھے پتے بنا دیتا ہے۔ عقلمندوں کے لئے اس میں نصیحت ہے۔

22۔ جس کے سینے کو اسلام کے لئے اللہ نے کھول دیا کیا وہ (گمراہ ہوگا)؟ وہ اپنے رب کی طرف سے (ملی ہوئی) روشنی میں ہے۔ رب کی یاد سے جن کے دل سخت ہوگئے ان کے لئے خرابی ہے۔ وہی لوگ کھلی گمراہی میں رہنے والے ہیں۔ 

23۔ اللہ ہی نے بہترین کلام نازل کیا ہے۔ وہ بار بار دہرائی گئی اور آپس میں ملتی جلتی ہوئی کتاب ہے۔ اپنے رب سے ڈرنے والوں کے رونگٹے اس سے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ پھر ان کی کھالیں اور دل اللہ کو یاد کر نے کے لئے نرم ہوجاتے ہیں۔ یہی اللہ کی ہدایت ہے۔ اسی کے ذریعے وہ جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اللہ نے جسے گمراہی میں چھوڑ دیا اس کو راہ دکھانے والا کوئی نہیں۔ 

24۔ جو اپنے چہرے کو قیامت کے دن1 کے برے عذاب سے بچالے گا کیا وہ (دوزخ میں جائے گا)؟ ظالموں سے کہا جائے گا کہ تم نے جو کیا اس کا مزہ چکھو265۔ 

25۔ ان سے پہلے گزرے ہو ئے لوگ بھی (اللہ کے پیغام کو) جھوٹاسمجھا تھا۔ اس لئے ان کی بے خبری میں انہیں عذاب آپہنچا۔ 

26۔ انہیں اس دنیوی زندگی میں اللہ نے رسوائی کا مزہ چکھا دیا۔ آخرت کا عذاب ہی بہت بڑا ہے۔ کیا انہیں جاننانہیں چاہئے تھا؟ 

27۔ وہ عبرت حاصل کر نے کے لئے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر طرح کی مثالیں بیان کی گئی ہیں۔ 

28۔ وہ (ہم سے) ڈرنے کے لئے عربی زبان میں489 کسی بھی کجی کے بنا قرآن (نازل کیا) ہے227۔ 

29۔ اللہ نے ایک شخص (غلام ) کی مثال بیان کرتا ہے۔ اس کے حقدار مختلف رائے رکھنے والے کئی حصہ دارہیں۔ اور ایک آدمی کی بھی وہ مثال بیان کر تا ہے۔ وہ صرف ایک آدمی کا ہے۔ کیا یہ دونوں مثال میں یکساں ہو سکتے ہیں۔ ساری تعریف اللہ ہی کے لئے ہے۔ پھر بھی ان میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔ 

30۔ (اے محمد!) تم مرنے والے ہی ہو۔ اور وہ لوگ بھی مر نے والے ہیں۔ 

31۔ پھر تم اپنے پروردگار کے پاس قیامت کے دن 1مقدمہ پیش کروگے۔

پارہ : 24

32۔ اللہ پر جھوٹ باندھ کر اپنے پاس آئی ہوئی سچائی کو جھوٹ سمجھنے والے سے بڑھ کر ظالم کون ہے؟ (اللہ کا) انکار کر نے والوں کو کیا جہنم میں ٹھکانا نہیں ہے؟ 

33۔ جس نے سچائی لے کر آیا اور اس کی تصدیق کی، وہی (اللہ سے) ڈرنے والے ہیں۔ 

34۔ وہ لوگ جو چاہیں گے ان کے لئے ان کے رب کے پاس موجود ہے۔ نیکی کر نے والوں کو یہی بدلہ ہے۔ 

35۔ ان کے کئے ہوئے برے عملوں کو ان سے اللہ دور کر دے گا۔ ان کے کئے ہوئے نیکی کے لئے انہیں ان کا اجر دے گا۔ 

36۔ کیا اللہ اپنے بندوں کے لئے کافی نہیں ہے؟ اللہ کے سوا اوروں کے بارے میں وہ تمہیں ڈرا رہے ہیں۔ اللہ جسے گمراہی میں چھوڑ دیا اس کو سیدھی راہ دکھانے والا کوئی نہیں۔

37۔ اللہ جسے سیدھی راہ دکھا دے اسے کوئی گمراہ کر نے والا نہیں ۔ کیا اللہ زبردست ، بدلہ لینے والا نہیں ہے؟ 

38۔تم ان سے پوچھو گے کہ آسمانوں اور زمین کو پیدا کر نے والا کون ہے؟ تو وہ کہیں گے کہ اللہ۔ تم پوچھو کہ اللہ کے سوا تم جنہیں پکار رہے ہو ، ان کے بارے میں کہو۔ اور کہہ دو کہ اگر اللہ مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو کیا وہ اس تکلیف کو دور کر سکتے ہیں؟ یا وہ مجھ پر کوئی مہربانی کر نا چاہے تو کیا وہ اس کی مہربانی کو روکنے والے ہیں؟ اللہ میرے لئے کافی ہے۔ بھروسہ کر نے والے اسی پر بھروسہ کر تے ہیں۔ 

40,39۔ کہہ دو کہ اے میری قوم! تمہارے ہی راستے پر عمل کرو۔ میں بھی عمل کرتا ہوں۔ بعد میں جان لو گے کہ کس کو رسوا کن عذاب ملتا ہے؟اور کس پر دائمی عذاب اترتا ہے26؟ 

41۔ سچائی کو اندر سموئے ہوئے اس کتاب کوتم پر ہم نے انسانوں کے لئے نازل کی ہے۔ جو ہدایت پاتا ہے وہ اپنے ہی لئے پاتا ہے، گمراہ پانے والا اپنے ہی خلاف گمراہ پاتا ہے۔ (اے محمد!) تم ان کے ذمہ دار نہیں ہو81۔ 

42۔ جانوں کو ان کی موت وقت اورجن کی موت نہیں آئی انہیں نیند کی حالت میں اللہ قبض کر لیتا ہے۔ جس کی موت کا فیصلہ کر چکا اس کو اپنے قبضے میں رکھتے ہوئے دوسروں کو ایک مقررہ وقت تک کے لئے چھوڑ دیتا ہے۔ غور کر نے والوں کے لئے اس میں کئی نشانیاں ہیں۔ 

43۔ پوچھو کہ کیا انہوں نے اللہ کے سوا سفارش کر نے والوں کو 17تصور کر لیا ہے؟ اگرچہ وہ کسی چیز کی اختیار نہ رکھتے ہو ں اورکچھ نہ سمجھتے ہوں ؟

44۔ اور کہو کہ سفارش17 تمام اللہ ہی کے لئے ہے۔ آسمانوں 507اور زمین کی اختیارات اسی کے لئے ہیں۔پھر تم اسی کے پاس واپس لائے جاؤگے۔ 

45۔ صرف اللہ کا ذکر کیاجائے تو آخرت کے نہ ماننے والوں کے دل سکڑ جاتے ہیں۔ اس کے سوا دوسروں کا ذکر کیا جائے تو وہ فوراً خوش ہوجاتے ہیں۔ 

46۔ کہو کہ اے اللہ! آسمانوں507 اور زمین کے پیدا کر نے والے! غائب و حاضر کے جاننے والے! تیرے بندوں کے اختلافی چیزوں میں ان کے درمیان تو ہی فیصلہ کر ے گا۔ 

47۔ ظالموں کے پاس وہ سب کچھ ہو تا جو زمین میں ہے اور اس کے ساتھ اسی قدر ایک گنا اوربھی ہوتا تو قیامت کے دن1 برے عذاب کے بدلے وہ دے دیتے۔ اللہ کی طرف سے انہیں وہ ظاہر ہوگا جس کا ان کو گمان بھی نہ تھا۔ 

48۔ ان کے برے اعمال ان کے سامنے آجائیں گے265۔ وہ جس کا مذاق اڑا رہے تھے وہ انہیں گھیر لے گا۔

49۔ انسان کو جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ ہمیں پکارتا ہے۔ جب ہم اس کو اپنی رحمت سے نوازتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو میرے علم کی بنا پر دی گئی ہے۔ ایسا نہیں ہے، وہ ایک آزمائش ہے484۔ پھر بھی ان میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔ 

50۔ ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی یہی کہہ رہے تھے۔ ان کی محنت انہیں کچھ فائدہ نہ دے سکی۔ 

51۔ اُن کی کی ہوئی برائیاں انہیں آ پکڑیں گی۔ اِن کی کی ہوئی برائیاں اِن میں سے ظالم لوگوں کو آ پکڑیں گی265۔ یہ لوگ کامیاب ہونے والے نہیں۔ 

52۔ کیا وہ لوگ جانتے نہیں کہ اللہ جسے چاہتا ہے دولت کشادہ کر دیتا ہے اور تنگ بھی کر دیتا ہے۔ ایمان لا نے والوں کو اس میں کئی نشانیاں ہیں345۔

53۔ تم کہہ دو (اللہ فرماتا ہے) کہ اپنے ہی خلاف زیادتی کر نے والے اے میرے بندو! اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہونا471۔ سارے گناہوں کو اللہ بخش دے گا۔ وہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔ 

54۔ اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آجائے اورتمہیں مدد نہ کئے جا نے کی حالت آجائے ، تم اپنے پروردگار کے پابند ہو کر اسی کی طرف رجوع کرو۔

58,57,56,55۔اپنے پروردگار کی طرف سے تمہیں نازل ہو نے والی بہترین چیز کی پیروی کرو،اس سے پہلے کہ تمہاری بے خبری کی حالت میں اچانک تم پر عذاب آجائے، اورکوئی بھی یہ کہنے سے پہلے کہ اللہ کے فریضہ میں کوتاہی کر نے کی وجہ سے مجھ پر خرابی ہے، میں تو مذاق اڑانے والوں میں ہوگیا ، اور یہ کہنے سے پہلے کہ اگر اللہ نے مجھے نیک راہ دکھا یا ہوتا تومیں بھی (اس کے ) ڈرنے والوں میں سے ہوگیا ہوتا، اور عذاب کو دیکھتے وقت کوئی یہ کہنے سے پہلے کہ پھر واپس جانا ہو تو میں بھی نیکوکاروں میں ہو گیا ہوتا26۔

59۔(کہا جائے گا کہ) بلکہ تمہارے پاس میری آیتیں آئیں۔ اس کو تم نے جھوٹ سمجھااور تکبر کیا۔ اور (میرے) انکار کر نے والوں میں سے تھا۔ 

60۔ اللہ پر جھوٹ باندھنے والوں کے چہروں کو قیامت کے دن1 تم سیاہ پاؤگے۔ کیا غرور کرنے والوں کو جہنم میں ٹھکانا نہیں ہے؟ 

61۔ (اس سے) ڈرنے والوں کو کامیابی دے کر اللہ بچائے گا۔ انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔ وہ لوگ غمگین بھی نہیں ہوں گے۔ 

62۔ اللہ ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔ وہ ہر چیز کا ذمہ دار ہے۔ 

63۔ آسمانوں507 اور زمین کی کنجیاں اسی کے لئے ہیں۔ اللہ کی آتیوں کا انکار کر نے والے ہی نقصان والے ہیں۔ 

64۔ پوچھو کہ اے جاہلو! کیا تم مجھے حکم دیتے ہو کہ میں غیر اللہ کی عبادت کروں؟ 

66,65۔ ( اے محمد!) تم کو اور تمہارے پہلے والوں کو وحی کی گئی ہے کہ اگر تم شرک کروگے تو تمہاراعملِ خیر ضائع ہو جائے گا498۔ اور تم خسارے میں رہ جاؤگے۔ بلکہ اللہ ہی کی عبادت کرو۔ اور شکر گزار وں میں ہوجاؤ26۔ 

67۔ اللہ کو اس کی قدر کے مطابق انہوں نے قدر نہیں کی۔ قیامت کے دن ساری زمین اس کی ایک مٹھی میں488 ہوگی۔ آسمان507 اس کے داہنے میں لپٹے ہوئے ہوں گے225&453۔ وہ پاک ہے10، ان کے شریک ٹہرانے سے وہ بلندو بالا تر ہے۔

68۔ صور پھونکا جائے گا۔ اللہ جنہیں چاہے ان کے سوا آسمانوں507 اور زمین میں رہنے والے اس وقت بے ہوش ہوجائیں گے۔ پھرسے ایک بار صور پھونکاجائے گا۔ فوراً وہ اٹھ کر دیکھیں گے346۔

69۔ زمین اپنے پروردگار کے نور سے جگمگا اٹھے گی۔ (درج کی ہوئی) کتاب (سامنے) رکھی جائے گا۔ انبیاء اور گواہ لائے جائیں گے۔ان کے درمیان انصاف سے فیصلہ کیا جائے گا۔وہ لوگ ظلم نہیں کئے جائیں گے۔ 

70۔ ہر شخص کو ان کے عمل کا پورا دیا جائے گا۔ وہ لوگ جو کر رہے ہیں اسے وہ خوب جانتا ہے۔ 

71۔ (اللہ کا) انکار کر نے والے گروہ در گرو ہ جہنم کی طرف ہانکتے ہوئے لے جائے جائیں گے۔ وہ لوگ وہاں پہنچنے کے ساتھ اس کے دروازے کھول دئے جائیں گے۔ اس کے نگہبان پوچھیں گے کہ تمہارے رب کی آیتوں کو تمہیں سنانے والے پیغمبر تم ہی میں سے کیاتمہارے پاس نہیں آئے تھے؟کیا انہوں نے تمہیں اس دن کی ملاقات سے آگاہ نہیں کی تھی ؟ اس کو وہ لوگ ہاں کہیں گے۔ مگر (اللہ کا) انکارکر نے والوں کو عذاب کا حکم ثابت ہوچکا۔ 

72۔ ان سے کہا جائے گا کہ جہنم کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ فخر کر نے والوں کا ٹھکانا بہت برا ہے۔ 

73۔ اپنے رب سے ڈرنے والے جنت کی طرف گروہ در گروہ ہانکتے ہوئے لے جائے جائیں گے۔ آخر جب اس کے دروازے کھولے جائیں گے اور وہ اندر داخل ہوں گے تو ان کے نگہبان ان سے کہیں گے کہ تم پر سلام ہو159۔ تم خوش ہوجاؤگے۔ تم اس میں ہمیشہ کے لئے داخل ہوجاؤ۔ 

74۔ وہ کہیں گے کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔ وہ اپنا وعدہ ہمارے لئے سچ کر دیا۔ جنت میں ہم جہاں چاہیں ٹہرنے کے لئے اس سر زمین کو ہمارے لئے ملکیت بنادیا۔ محنت کر نے والوں کا اجر بہت خوب ہی ہے۔ 

75۔ تم دیکھو گے کہ فرشتے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے ہوئے عرش488 کے اطراف گھومتے ہیں۔ ان کے درمیان انصاف سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اور کہا جائے گا کہ سارے جہانوں کا پروردگار اللہ ہی کے لئے تمام تعریفیں ہیں۔ 

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account