Sidebar

16
Thu, May
18 New Articles

 ‏143۔ حفاظت میں ہے قرآن

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

 ‏143۔ حفاظت میں ہے قرآن

‏اس آیت(15:9) میں کہا گیا ہے، اللہ فرماتا ہے کہ قرآن مجید کے ہم ہی محافظ ہیں۔ 

قرآن مجید جس زمانے میں نازل ہوا اس زمانے کے لوگ اور اس کو قبول کر نے والے لوگ زیادہ تر ان پڑھ تھے۔ مزید یہ کہ اس زمانے میں لکھ کر ‏رکھنے کا ذریعہ تختیاں، چوڑے ہڈیاں اور کھال وغیرہ استعمال کیا جاتا تھا۔ 

ایسے ایک زمانے میں 23 سالوں میں تھوڑا تھوڑا سا جو قرآن اترا آج چودہ سو سال گزرنے کے باوجود بحفاظت موجود ہے۔ کسی قسم کے ردو بدل ‏کے بغیر ایسے ہی موجود ہے۔ جس زبان میں نازل ہوا اسی زبان میں حفاظت کیا جارہا ہے۔ 

لیکن کوئی نہیں قیاس کر سکتا کہ قرآن نازل ہونے والے زمانے میں رہنے والے لوگ اس قرآن کو حفاظت کر سکتے ہیں۔

کوئی یہ خیال ہی نہیں کر سکتا کہ بالکل کمزوری کی حالت میں، دشمنوں کے ذریعے کئی طریقوں سے مشکلوں کا سامنا کر نے کی حالت میں اور ‏ناخواندگی کی حالت میں رہنے والا ایک سماج اپنے کو عطا ہونے والے تعلیم کو پوری طریقے سے حفاظت کر ے گا۔ 

لیکن اس آیت میں اللہ یقین دلاتا ہے کہ اس کو ہم ہی نے نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت بھی کریں گے۔ 

قرآن کریم کے پہلے بھی اور بعد بھی تشکیل پائے گئے کئی کتابیں نیست و نابود ہوگئے۔ پر قرآن کریم تو جس طرح نازل ہوااسی طرح اب بھی ‏بحفاظت قائم ہے۔ یہ بھی ایک دلیل ہے کہ یہ اللہ ہی کاکلام ہے۔

قرآن مجید کس طرح حفاظت کیا گیا ، اس کو ہم نے مقدمہ میں تشریح کی ہے۔

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account