327۔ جنات غیب کا علم نہیں جانتے
اس آیت 34:14میں کہا گیا ہے کہ جنوں کی مخلوق غیب کی خبر نہیں جانتے۔
قرآن کہتا ہے کہ جنوں کی مخلوق بہت زیادہ طاقتور ہیں۔ قرآن کہتا ہے کہ آنکھ جھپکنے کے اندر ایک ملک میں رہنے والی تخت کو دوسری ایک ملک کو لے آنے کی حد تک طاقت ان میں موجود تھی۔
ہوائی جہاز یا راکٹ کے بغیر ہی آسمانی دنیا تک جا کر فرشتوں کی گفتگو کو چھپ کر سننے کی حد تک جنوں کو طاقت ہے۔
اتنی طاقت عطا ہونے کے باوجود غائب کی باتوں کو وہ جان نہیں سکتے۔
سلیمان نبی سے ڈر کر بیت المقدس کو تعمیر کر نے کے کام میں جنات مشغول ہیں۔یہ آیت 34:14 کہتی ہے کہ سلیمان نبی نے کھڑے کھڑے ہی وفات پا گئے۔پھر بھی عصا کے سہارے وہ کھڑے رہنے کی وجہ سے وہ نیچے گرے بغیر ایسے ہی کھڑے رہے۔ پھر اس عصا کو جب دیمک کھانے لگ گئے تو ان کا جسم نیچے گر پڑا۔ وہ نیچے گرنے کے بعد ہی جنوں کو پتہ چلا کہ سلیمان نبی پہلے ہی انتقال ہوچکے۔
اپنے قریب ہی کھڑے ہوئے سلیمان نبی کیا زندہ ہیں یا مرگئے؟ اس کا پتہ بھی ان جنوں کو معلوم نہیں ہوسکا۔
اس سے ہم جان سکتے ہیں کہ جنات ہی کوجب غیب کی خبر معلوم نہ ہوسکا تو ہمیں اس بات پر بھروسہ نہیں کر نا چاہئے کہ یہ بزرگ کہلانے والے غیب کی باتیں جانتے ہیں یا مرے ہوئے لوگ غیب کی خبر جانتے ہیں ۔
درگاہ پرستی کی عبادت کو روا رکھنے والوں کے دیگر دعوے کس طرح غلط ہیں، اس کو جاننے کے لئے حاشیہ نمبر 17، 41، 49، 79، 83، 100، 104،121، 122، 140، 141، 193،213، 215، 245، 269، 298، 397، 427، 471 وغیرہ دیکھئے!
327۔ جنات غیب کا علم نہیں جانتے
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode