335۔ زمین گول ہے
ان آیتوں 37:5، 70:40 میں کہا گیا ہے کہ نمودار ہو نے والے ہر سمت کا رب۔
آیت نمبر 55:17 میں کہا گیا ہے کہ دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا رب ہے۔
اس دنیا میں بسنے والے ہم ہر روزسورج کو طلوع ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ وہ ہر روز ایک ہی سمت سے طلوع ہو تی ہے۔ بدل بدل کر طلوع ہوتی نہیں۔ ایسے میںیہ کیوں کہا گیا ہے کہ طلوع ہو نے کی سمت کئی ہیں؟اس آیت55:17 میں ایسا کیوں کہا گیا ہے کہ طلوع ہو نے کی سمت دو اور غروب ہو نے کی سمت دو ہیں؟
زمین چپٹی ہے کے عقیدے پر رہنے والوں کے اس زمانے میں ایسا کہنا ہی ناممکن ہے کہ کئی مشرقیں ہیں اور کئی مغربیں ہیں!
لیکن آج کے زمانے میں اچھی طرح جان سکتے ہیں کہ زمین گول رہنے کی وجہ سے طلوع ہو نے والی کئی سمتیں ہیں اور غروب ہو نے والی کئی سمتیں ہیں۔ وہ کیسے، آئیے دیکھیں!
سورج کا طلوع ہو نا اور غروب ہونا ایک لمحے میں ختم ہو نے والا نہیں۔ ہر لمحہ ہر حصہ میں طلوع ہوتے رہتا ہے، ہر لمحہ غروب ہو تے رہتا ہے۔ اس لئے بہت سی طلوع ہو نے والی سمتیں اور بہت سی غروب ہو نے والی سمتیں پیدا ہوتی ہیں۔
اگر زمین چپٹا ہو تاتو سورج ایک سمت طلوع ہو کر دوسری سمت غروب ہو جا ئے گا۔ اگر زمین گول ہو تا تو زمین کے ہر نقطہ میں طلوع ہو نے کی سمت پیدا ہوتی ہے اور غروب ہونے کی سمتیں بھی اسی طرح ہیں۔
بہت سی طلوع ہو نے والی سمتیں اور بہت سی غروب ہو نے والی سمتیں ہیں ، اس طرح کہنے کے ذریعے اس سائنسی حقیقت کو کہ زمین گول ہے، اپنے میں سمائے ہوئے قرآن مجید ایک سائنسدان کی طرح بات کر تا ہے۔ یہ بھی اللہ کے کلام کے لئے ایک سند ہے۔
دو مشرقین اور دو مغربین کیوں کہا گیا ہے؟ زمین اگر گول ہو تو دو مشرقین اور مغربین ضرور ہوگا۔
چینئی میں رہنے والے ہم سورج کو مشرق کی طرف سے طلوع ہو تے ہوئے دیکھتے ہیں۔ زمین کی دوسری طرف چینئی کی سیدھ میں نیچے رہنے والے اس سورج کو غروب ہوتے ہوئے دیکھینگے۔ یعنی ہم جسے مشرق کہتے ہیں اسی کو وہ مغرب کہیں گے۔
طلوع ہو نے والی ہر نقطہ میں جینے والے لوگوں کی نگاہوں کو دیکھ کرکہا جاتا ہے کہ طلوع ہو نے کی سمتیں بہت ہیں۔
ایک نقطہ میں جینے والے ایک شخص کی نگاہ کو دیکھ کر کہا جاتا ہے کہ دو سمتیں ہیں۔
بہت سی طلوع ہو نے والی سمتیں اور بہت سی غروب ہو نے والی سمتیں ہیں ، اس طرح کہنے کے ذریعے اورطلوع ہو نے کی دو سمتیں کہنے کے ذریعے اس سائنسی حقیقت کو کہ زمین گول ہے، اپنے میں سمائے ہوئے قرآن مجید ایک سائنسدان کی طرح بات کر تا ہے۔ یہ بھی اللہ کے کلام کے لئے ایک سند ہے۔
اس کے بارے میں اور زیادہ معلوم کر نے کے لئے حاشیہ نمبر 274دیکھیں۔
335۔ زمین گول ہے
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode