Sidebar

25
Thu, Apr
0 New Articles

‏337۔ داؤد نبی کی غلطی

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

‏337۔ داؤد نبی کی غلطی

‏ان آیتوں 38:21-25کو قرآن کی تفسیر کے نام سے عالموں نے بہت سی جھوٹی کہانیاں لکھ چھوڑا ہے۔ ان میں سے کوئی بھی بات قابل قبول ‏نہیں ہے۔ 

ایسا جھوٹ باندھا گیا ہے کہ داؤد نبی کو ننانوے بیویاں تھیں۔پھر دوسرے کی بیوی اپنانے کے لئے اس کے شوہر کو سازش کر کے داؤد نبی نے قتل کر ‏دیا۔ اس کے لئے قابل قبول دلیل کچھ بھی نہیں۔اس کے لئے یہودو نصاراکی کتابوں میں درج کی ہوئی کہانیاں ہی دلیل ہیں۔ 

انہیں اتنا بھی عقل نہیں رہا کہ اللہ کے رسول اس طرح کی ذیل حرکت نہیں کرتے۔

داؤد نبی کے ایک غلطی کی طرف اللہ نے اشارہ کیا تو انہوں نے اصلاح کر لی،صرف اسی بات کو اللہ نے یہاں بیان کی ہے۔عبرت حاصل کر نے کے ‏لئے صرف یہی بات کافی ہے۔ 

داؤد نبی نے کیا غلطی کی تھی ، اس کے بارے میں نہ قرآن نے کہا نہ ہی حدیثوں نے کہا۔ پھر بھی وہ کس طرح کی غلطی کی تھی، اسی کو یہ آیتیں ‏احساس دلاتی ہیں۔ 

دو شخص ایک مقدمہ لے کر آتے ہیں۔ ان میں سے ایک داؤد نبی سے کہتا ہے کہ ’’اس کے پاس ننانوے بکریاں ہیں ۔ میرے پاس ایک ہی بکری ‏ہے۔ اس کو بھی یہ چھین لینا چاہتا ہے۔ ‘‘

داؤد نبی نے اس کا فیصلہ کر نے کے بعد انہیں سمجھ میں آگیا کہ ’’وہ دونوں میری غلطی کی طرف اشارہ کر کے احساس دلانے کے لئے ہی اللہ کی طرف ‏سے بھیجے گئے فرشتے ہیں۔‘‘فوراً اللہ سے معافی مانگنے لگے۔ 

اس مقدمے کے اندازسے داؤد نبی خود سمجھ گئے کہ وہ انہیں کی طرف اشارہ کر تا ہے، اس لئے ان کی غلطی اس مقدمے کی غلطی جیسا ہی ہوگا۔ 

زیادہ رکھا ہوا ایک شخص کم رکھنے والے کی حقیر چیز کو بھی اپنانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہی اس مقدمے کا انداز ہے۔ 

داؤد نبی اپنے پاس کوئی چیز زیادہ رہنے کے باوجود اسی چیز کو بہت ہی کم رکھے ہوئے شخص سے اگرقبضہ نہ کئے ہوتے تو اس مقدمے سے اپنی غلطی کو ‏وہ سمجھے نہ ہوتے۔ 

عام طور سے بادشاہ کے لحاظ سے کئے جانے والے چند معاملے ان جیسے حالات کو پیدا کر دیتے ہیں۔ 

داؤد نبی بادشاہ رہنے کی وجہ سے حکومت کی کاموں کے لئے عام آدمیوں کی زمین کو قاعدے سے قبضہ کر لینا، یا اپنی فوج میں زیادہ جنگی گھوڑے ‏رہنے کے باوجود ایک شہری کی ایک ہی گھوڑے کو فوج کے لئے قاعدے سے اٹھالینا، یا بہت بڑے زمین کے حکمراں رہنے کے باوجود ایک چھوٹی ‏سی زمین کے بادشاہ کے ملک کو ہڑپ لینا، ان جیساہی کوئی معاملہ ہو گا ، اس کے سوائے دوسرے کی بیوی کو اپنا لینے کی ذلیل حرکت، وہ غلطی نہیں ‏ہوسکتا۔ 

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account