398۔ نبی اور رسول ایک ہی ہیں
نبی اور رسول کے لفظ کو ہم ایک ہی معنی میں استعمال کر رہے ہیں۔
کیا ان دونوں میں کچھ فرق ہے؟ کیا یہ دونوں لفظ ایک ہی مطلب کو کہتی ہیں؟ اس کو ہم تفصیل سے جان لیں۔
نبی کا لفظ نباکے مادے سے نکلی ہے۔ اس لفظ کا معنی ہے بتانے والا۔اللہ سے پیغام حاصل کرکے لوگوں تک پہنچانے والے کے معنی میں اللہ کے رسولوں کو نبی کہاجا تا ہے۔
رسول کا معنی ہے اپنی ذاتی رائے کہنے کے بجائے دوسروں کی رائے کوہو بہوپہنچانے والے یعنی پیغمبرہیں۔ اللہ سے پیغام حاصل کر نے کی بنیاد پرانہیں رسول یا پیغمبر کہا جا تا ہے۔
ہر نبی اللہ سے پیغام حاصل کر نے کی وجہ سے وہ رسول بھی کہلاتے ہیں۔
ہر رسول اللہ سے پیغام حاصل کر کے لوگوں کو کچھ چھپائے بغیر کہہ دینے کی وجہ سے وہ نبی بھی کہلاتے ہیں۔
ایک شخص رسول ہیں یعنی لوگوں کو اللہ کی طرف سے پیغام حاصل کر نے والے ہیں تو وہ ضرور نبی بھی ہو نا چاہئے۔ یعنی لوگوں کو وہ پہنچانے والے بھی ہو نا چاہئے۔ دونوں ایک سے ایک ملے جلے ہوئے ہیں۔ یہی اس لفظ کے درمیان فرق ہے۔
چند لوگ بحث کر رہے ہیں کہ دونوں کے درمیان بہت بڑا فرق ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جنہیں کتاب دی گئی وہ رسول ہیں اور جنہیں کتاب نہیں دی گئی وہ نبی ہیں۔
یہ آیتیں 2:129، 2:151، 2:252، 3:164، 3:184، 4:136، 5:15، 5:67، 5:83، 6:130، 7:35، 9:97، 35:25، 39:71، 57:25، 62:2 وغیرہ کہہ رہی ہیں کہ رسول کو کتاب دیا جائے گا، اسی کووہ دلیل دکھا رہے ہیں۔
لیکن یہ آیتیں 2:136، 2:213، 3:79، 3:81، 3:84، 5:81، 19:30، 37:112-117، 29:27، 45:16، 57:26کہتی ہیں کہ نبی کو بھی کتاب دیا جائے گا ، اس سے ان کی وہ ولیل معطل ہو جا تی ہے۔
اور بعض لوگ اس طرح حجت کر رہے ہیں کہ رسولوں کو ایک الگ دین دیا جائے گا۔ لیکن ایک نبی دوسرے ایک نبی کو عطا کئے جانے والے دین کو زندہ کر تے ہیں۔
یہ آیتیں 9:33، 10:47، 17:15، 48:28،61:9 کہتی ہیں کہ رسول کو ایک الگ دین ہے، اسی کو وہ دلیل بنا رہے ہیں، یہ غلط ہے۔
کیونکہ یہ آیتیں 19:49، 66:8بھی کہہ رہی ہیں کہ نبی کو بھی الگ دین عطا کیا گیاہے۔
مزید یہ کہ یہ آیتیں 7:157، 7:158، 9:61، 19:51، 19:54، 43:6 کہتی ہیں کہ نبی اور رسول دونوں ایک ہیں۔
نبی اور رسول الگ ہیں کہنے والی ایک ہی آیت 22:52 ہے، پھر بھی اس دعوے کو یہ برقرار نہیں رکھ سکتی۔
اس آیت 22:52 میں ہم نے جو بھی نبی بھیجا ، جو بھی رسول بھیجا کا جملہ جگہ پایا ہے۔ نبی اور رسول ایک نہیں ہیں، الگ الگ ہیں، کہنے والے اس کو دلیل پیش کر تے ہیں۔
اگر اس کو براہ راست معنی لے کراگر کہیں کہ نبی الگ اور رسول الگ ہیں تو اس کے خلاف جو آیتیں ہیں ان سب کو انکار کر نے کی نوبت آجا ئے گی۔
انسانوں کی روزمرہ کی زبان میں ایک ہی معنی والے دو لفظوں کو استعمال کر کے ایسا کہا جا تا ہے گویاکہ اس کے الگ الگ معنی ہیں۔خاص کر مخالف انداز سے بات کر تے وقت اس طرح بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ عربی زبان ہی میں نہیں بلکہ اور بھی کئی زبانوں میں یہ طریقہ موجود ہے۔
مجھے کوئی ساتھی اور دوست نہیں ہے۔
مجھے کوئی عزیزو اقارب نہیں ہے۔ اس طرح کے کئی الفاظ ہم استعمال کر رہے ہیں۔
زیادہ زور دینے کے لئے ایک ہی مطلب کے دولفظوں کو دو الگ معنی کی طرح ہم استعمال کر تے ہیں۔ اسی طرح اس کو بھی اگر سمجھ لیں تو نبی اور رسول ایک ہی ہیں کے آیتوں کے ساتھ وہ ہم آہنگ ہو جا ئے گا۔
398۔ نبی اور رسول ایک ہی ہیں
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode