464۔ کیا اب بھی ابابیل کا پرندہ آئے گا؟
کعبہ کو مسمار کر نے کے لئے آئے ہوئے دشمنوں کو اللہ نے اپنی قدرت سے انہیں مٹادیااور کعبہ کو بچالیا۔ اس کو اللہ اس آیت 105:2میں فرمایا ہے۔
یہ صرف کعبہ کے لئے اللہ کا مخصوص حفاظت ہے۔ دنیا میں کسی بھی مسجد کو کوئی بھی توڑنے کے لئے آئے تو اس آیت کے ذریعے ایسا نہ سمجھ لینا چاہئے کہ اللہ فوراًابابیل کے پرندوں کو بھیج کر حفاظت کر ے گا۔
قرآن مجید اور احادیث کی بنیاد پر کعبہ اور دنیا کی مسجدیں برابر نہیں ہوسکتیں۔
کعبہ اور اسکے اطراف کی زمین کواللہ نے امن کی جگہ قرار دیا ہے۔
یہ 3:97، 14:35، 28:57، 29:67 آیتیں کہتی ہیں کہ کعبہ کو کوئی بھی مسمار نہیں کر سکتا۔ اس کو کوئی غیربھی قبضہ نہیں کر سکتا۔
نبی کریم ؐ نے پیشنگوئی کی ہے کہ قیامت کے دن کے وقت پیرسکڑا ہوااک گروہ کعبے کو مٹائے گا۔
دیکھئے بخاری: 1591، 1596
اس سے پہلے کوئی بھی کعبے کو مٹا نہیں سکتا۔
اس طرح کی ضمانت رہنے کی وجہ ہی سے ابابیل پرندوں کو بھیج کر کعبے کو اللہ نے حفاظت کیا۔اگر کوئی کل کے دن کعبے کو مٹانے کی کوشش کی تو جو ہاتھی کے فوج کو ہوا تھا وہی حال انہیں بھی پہنچیگی۔
دوسری کسی مسجد کو ایسی ایک ضمانت اللہ نے عطا نہیں کی۔ بلکہ قرآن کہتا ہے کہ دوسری مسجدیں توڑا جا سکتا ہے۔
وہ اپنے گھروں سے نا حق نکالے گئے وہ اس لئے کہ انہوں نے کہا تھا کہ ہمارارب ا اللہ ہی ہے۔ اگر انسانوں میں سے ایک دوسرے کواللہ روکا نہ ہوتا تو خانقاہیں، گرجا گھریں، عبادت خانے اور اللہ کا نام کثرت سے لئے جانے والی مسجدیں ڈھا دئے گئے ہوں گے۔ جو اللہ کی مدد کر تا ہے اس کو اللہ بھی مدد کرتا ہے۔ اللہ قدرت والا،زبردست ہے۔
قرآن مجید: 22:40
دشمنوں سے مسجدیں اگر ڈھا دئے جاتے تواسے روکنے کی ذمہ داری لوگوں ہی پر سونپا گیا ہے۔ ابابیل کے پرندوں کا انتظار نہیں کر نا چاہئے۔ اس طرح کی کوئی ضمانت کسی مسجد کو نہیں ہے۔
اس کے بارے میں اور زیادہ جانکاری کے لئے حاشیہ نمبر 170، 433، 473دیکھیں!
464۔ کیا اب بھی ابابیل کا پرندہ آئے گا؟
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode