470۔ چیونٹیوں کو بھی عقل ہے
یہ آیت 27:18کہتی ہے کہ چیونٹیاں اپنے پر آنے والی آفت کو پہلے ہی سے جانتے ہوئے اپنے ساتھی چیونٹیوں کو آگاہ کیا کہ سلیمان اور اس کی فوج ہمیں کچل دے گی۔
کیا چیونٹیوں کو انسانوں کو جاننے کی صلاحیت اور اپنے اوپر آنے والی آفت کو جاننے کی قابلیت ہے؟ اگر ایسا ہو تو چیونٹیاں انسانوں کے پیروں کے نیچے کچل کر کیوں مرتی ہیں؟ سلیمان نبی آنے کو جانتے ہوئے کچل جانے سے بچنے کی طرح آجکل بھی چیونٹیاں کیوں بچتی نہیں ہیں؟ ایسا شک پیدا ہو سکتا ہے۔
وہ چیونٹیاں جس کو جاننے کے بارے میںیہ آیت کہتی ہے اس کوآجکل بھی چیونٹیاں جانتی ہی ہیں۔
تنہا ایک آدمی سلیمان کی آمد کو چیونٹیاں جانی نہیں بلکہ سلیمان اور ان کے فوج کی آمد کو ہی وہ جان گئیں۔
بڑی فوجیں اپنی مخصوص لرزش کی آواز ہی سے چلتی ہیں۔ ان کے ساتھ ہاتھی اور گھوڑوں کی فوج سے بھی زمین میں تھر تھراہٹ پیدا ہو تی ہے۔ اس طرح زمین میں پیدا ہو نے والی سخت لرزش کو اور وہ لرزش جس سمت کی طرف ہٹتی ہے اس کو بہت تیزی سے جاننے کی طاقت ان چیونٹیوں کو ہے۔ اس کو اب سائنسدان بھی مانتے ہیں۔
وہ دریافت یہی ہے:
نیو یارک: محققوں نے دریافت کی ہے کہ آنے والے زلزلہ کے بارے میں چھوٹی سی جان چیونٹیوں کو ایک دن پہلے ہی معلوم ہوجاتی ہے۔ لیکن زلزلے کو پہلے ہی سے واضح طور سے جاننے کے لئے کوئی آلہ اب تک دریافت نہیں کیا گیا ہے۔
جرمن کے ڈسبرگ یونیورسٹی کے سائنسی محکمہ کے محقق گیبرئل باربرک اپنے ساتھی سائنسدانوں کے ساتھ تین سال تک لال رنگ کے چیونٹیوں پر تحقیقات کی۔
اس کے لئے مخصوص طور سے سافٹ ویر سے تیار کیا ہوا ویڈیو کیمرہ وغیرہ کی مدد سے اس تحقیق کو شروع کیا۔ وہ اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا تھا:
عام دنوں میں دن کے وقت پوری طرح سے غذا کی تلاش میں مبتلا ہو نے والی چیونٹیاں رات کے وقت اپنے مقام میں آرام کرتی ہیں۔ لیکن زلزلہ آنے کے ایک دن پہلے رات کے وقت اپنے بل سے باہر نکل جاتی ہیں۔ زلزلہ ختم ہو نے کے بعد ،معمولی حالات پیدا ہو تے ہی واپس آجاتی ہیں۔ زلزلہ کے وقت زمین کے اندر ظاہر ہو نیوالی گیس اور جنبش کی وجہ سے چیونٹیاں باہر نکل جاتی ہیں۔
تحقیقی رپورٹ میں اس طرح کہا گیا ہے۔
اس تحقیق کو چودہ سو سال کے پہلے ہی اگرکہنا ہو تو وہ صرف اللہ ہی سے ممکن ہے۔
ایک فوج کے آنے کو عام طور سے جان لینا ٹھیک ہے۔ لیکن یہ شک پیدا ہوسکتا ہے کہ سلیمان نبی اور ان کی فوج کو چیونٹیوں نے کیسے جانا؟
چیونٹیاں انسانوں کو ان کے نام کے ساتھ جان نہیں سکتیں۔دوسری کوئی جاندار بھی اسے جان نہیں سکتیں۔
لیکن سلیمان نبی کو اللہ نے بہت بڑی سلطنت عطا کی تھی۔ شیطان بھی ان کے تابع چل رہے تھے۔ اس آیت 27:16میں کہا گیا ہے کہ پرندے اور دیگر جانداروں کی زبان بھی انہیں سکھایا گیا تھا۔
اس آیت 27:20 میں کہا گیا ہے کہ ہد ہد پرندے کے ساتھ سلیمان نے اس کی زبان میں بات کی تھی۔
ان کی حکومت کے تحت رہنے والی جانداروں سے سلیمان نبی نے انہیں کے زبان میں بات کی۔ اس طرح بات کرنے کی بنیاد پر سلیمان نبی کو وہ چیونٹیاں جان لینے میں کوئی تعجب نہیں۔
ایک بڑی فوج کے ساتھ ایک جماعت آنے کومحسوس کر تے ہوئے چیونٹیاں جان گئیں کہ اگر اس حصے میں اتنی بڑی فوج آتی ہے تو وہ سلیمان نبی کی ہی ہو سکتی ہے، اس میں کوئی تعجب نہیں۔
470۔ چیونٹیوں کو بھی عقل ہے
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode