Sidebar

03
Thu, Jul
0 New Articles

 ‏478۔ ماں کا دودھ پلاناضروری فرض ہے

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

 ‏478۔ ماں کا دودھ پلاناضروری فرض ہے

‏اس آیت2:233 میں ماں کا دودھ پلانے کے بارے میں زور دیا گیا ہے ۔

ماں کا دودھ پلانے سے بچے کو اور ماں کو بے شمار فائدے ہیں، اس لئے بچے کو دو سال تک دودھ پلانے کے لئے اللہ نے حکم نافذ کیا ہے۔ 

اس کو سائنسدانوں نے بھی تحقیق کر کے ثابت کیا ہے۔ 

لندن کے امپیرئل کالج کے ڈاکٹر تیریسا نورٹ نے اس کے بارے میں تحقیق کرکے کہا ہے کہ دودھ پلانے والی ماؤں کو سرطان کی بیماری آنے کا ‏موقع ہی نہیں ہے اور خون کا دوران اور سانس کی تکلیف سے مرنے کا موقع بھی بہت کم ہے۔ 

اپنے بچوں کو مائیں دودھ پلانے کے لئے صرف اسلام ہی میں شرعی حکم نافذ کیا گیا ہے۔اس کے بارے میں دوسری کسی مذہب میں ایسا ایک قانون ‏دکھائی نہیں دیتا۔

لیکن آج کے زمانے میں بوتل کا دودھ پی کر ہی بچے پرورش پانے کا ایک ناشائستہ ماحول پیدا ہو چکا ہے۔ ماں اپنے بچے کو دودھ پلانے سے اس کی ‏خوبصورتی میں کمی آجائے گی ، اسی ڈر کی وجہ سے وہ دودھ پلاتی نہیں ہیں۔ 

لیکن ماں کے دودھ کی بجائے بوتل کا دودھ دینے سے بچوں کو بیماری روکنے کی قوت کم ہو جا تی ہے۔ اس سے ماؤں کو سرطان کی بیماری پیدا ہو سکتی ‏ہے ۔ ماں کا دودھ پلانے والی مائیں سرطان سے اور دل کے دورے سے حفا ظت پاتی ہیں، اس کو قریبی تحقیقات سے انکشاف کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے محققین نے بارہ سالوں میںیورپ کے نو ملکوں کے 3,80,000(تین لاکھ اسی ہزار) عورتوں کو تحقیق کر نے سے انکشاف ہوا ہے ‏کہ ماں کا دودھ پلانے سے سرطان کی بیماری کو روک سکتے ہیں۔ کم سے کم چھ مہینے تک تو ماں کا دودھ پلا نے کے ذریعے عورتیں سرطان سے مرنے ‏سے دس فیصد کم ہو جا تی ہے۔ اسی طرح انہیں دل کے دورہ سے واقع ہو نے والی موت بھی سترہ فیصد کم ہو جا تا ہے۔ 

اس طرح اس تحقیق میں انکشاف ہوا ہے۔ 

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account