Sidebar

16
Thu, May
1 New Articles

‏146۔ ہفتہ کے دن مچھلی پکڑنے سے کیوں روکا گیا؟ 

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

‏146۔ ہفتہ کے دن مچھلی پکڑنے سے کیوں روکا گیا؟ 

‏ہفتہ کے دنوں میں مچھلی پکڑنے کے لئے ایک زمانے میں یہویوں کو روکا گیا تھا۔اس ممانعت کوان لوگوں نے جھٹلا دینے کی وجہ سے وہ لوگ بندر میں ‏تبدیل کر دئے گئے۔ اس کے بارے میں ہم نے حاشیہ نمبر 23 میں وضاحت کردی ہے۔ 

یہ شک پیدا ہو سکتا ہے کہ ہفتہ کے دن مچھلی پکڑنے کے جرم میں کیا بندر بنادیا جاناٹھیک ہے؟ س سے زیادہ بڑے بڑے گناہ کر نے والے کوئی اس ‏طرح تبدیل نہیں کئے گئے!

یہ شک تو انصاف دکھتا ہے۔ کیونکہ عام طور سے کسی بھی قوم کو عبادات ختم کر نے بعدمال کمانے کے لئے منع نہیں کیا گیا۔

مسلمانوں کا ہفتہ وار عبادت کا دن جمعہ میں نماز کے لئے بلائے جا نے کے ساتھ تجارت کو روکنے اور نماز ختم ہو نے کے ساتھ مال کمانے لئے دوڑنے ‏کو قرآن کی آیت نمبر (62:9) کہتی ہے۔

بعض لوگوں کو یہ محسوس ہو سکتا ہے کہ ایک عبادت ادا کر نے کے لئے تھوڑی دیر مال کمانے کو روکنے کے لئے کہنا ہماری سمجھ میںآتا ہے۔لیکن ‏ایک دن تمام مچھلی نہ پکڑنے کے لئے کہنا کوئی انصاف نہیں دکھتا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ بے معنی احکام نہیں دے سکتا۔ لیکن انہیں کیوں اس طرح کا سخت حکم دیا گیا، اس کا جواب یہ آیت (16:124) ‏دیتی ہے۔ 

اللہ کی رحمت سے بے حساب لطف اٹھانے والی وہ قوم اللہ کے دین میں رہتے ہوئے ابراھیم نبی کی سنت کے خلاف اللہ کو شریک ٹہرایا۔ اس لئے ‏انہیں سزا کے طور پر اس سخت قانون کو ڈالا۔ 

اس جملے سے ہم یہ جان سکتے ہیں کہ ابرھیم نبی کو جنہوں نے اختلاف کیا انہیں پر ہفتہ کے دن مچھلی نہ پکڑنے کا حکم اترا۔ 

ایک مدرسے میں طالب علم بیٹھے پڑھتے ہیں۔ لیکن دیر سے آنے والے طالب علم کو کھڑاکردیا جاتا ہے، اس کو ہماری عقل مان لیتی ہے۔سزا کے طور ‏پر عطا ہونے والا قانون سخت ہی ہونا چاہئے۔ وہ لوگ شرک کی گناہ میں مبتلا ہو نے کی وجہ ہی سے نماز کے وقت کے سواسارا دن مچھلی نہ پکڑنے کو ‏منع کیا گیاتھا۔

ہفتہ کے دن مچھلی نہ پکڑنے کی ممانعت ان کے لئے سزا کے طور پر دیا گیا حکم ہے۔ وہ عام دنوں میں نافذ کیا ہوا قانون نہیں ہے۔ 

جرم کر نے کی وجہ سے عدالت جب جرمانہ تعین کر تی ہے اوراگر کوئی اس کونقلی نوٹوں سے جرمانہ ادا کر ے تو اس کو معمولی جرم تسلیم نہیں کریں ‏گے۔ وہ لوگ اللہ کو شرک ٹہرانے کا جرم کرنے سے اس کے لئے جو سزا دی گئی اس کو وہ تجاؤز کرگئے، اس وجہ سے اللہ کو سخت غصہ آنا کوئی حیرت ‏کی بات نہیں ہے۔ 

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account