Sidebar

16
Thu, May
1 New Articles

‏‏151۔ عیسٰی نبی زندہ اوپر اٹھالئے گئے

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

‏‏151۔ عیسٰی نبی زندہ اوپر اٹھالئے گئے

آخرت کے سوالات

آخرت میں عیسیٰ نبی سے پوچھے جانے کے بارے میں اور وہ جواب دینے کے بارے میں یہ آیتیں (5:116-118)کہتی ہیں۔

اس آیت میں جو ترجمہ کیا گیا ہے کہ ’’جب تو نے مجھے اٹھالیا‘‘ ، اس کو عربی میں ’’ تَوَفَّےْتَنِیْ ‘‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ 

کیا اس لفظ کو یہ معنی لینا چاہئے کہ ’’جب تو نے مجھے وفات دی‘‘؟ یا ’’جب تو نے مجھے اٹھالیا؟‘‘اس میں اختلاف رائے ہے۔

بعض لوگ اس کو’’جب تو نے مجھے وفات دی‘‘کا معنی دے کر عیسیٰ نبی وفات پاگئے کے لئے اس آیت کو دلیل ثابت کر تے ہیں۔عیسیٰ نبی نے کہا ‏کہ تو نے مجھے وفات دینے کے بعد ان کی کارروائی کے لئے تو ہی ذمہ دار ہے۔ ان لوگوں کا دعویٰ ہے کہ عیسیٰ نبی کی وفات کے لئے یہی دلیل ہے۔ 

تَوَفّٰی کا لفظ قرآن مجید میں 25جگہوں میں استعمال ہوا ہے۔ اس میں سے 23 جگہوں میں وفات پانے کے معنی میں ہی استعمال ہوا ہے۔ اس لئے ان ‏لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اس آیت میں بھی اسی طرح معنی لینا چاہئے۔

ان کا یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔ ان کے دعوے ہی میں اس کا انکار موجود ہے۔ 

انہیں کے دعوے کے مطابق23 جگہوں میں وفات پانے کا معنی آجانے کے باوجود دوجگہوں میں اٹھا لیا کے معنی استعمال کیا گیا ہے۔ اگرفرض کرو ‏کہ ان کا دعویٰ ٹھیک ہے تو 23 جگہوں میں جو معنی لیا گیا ہے اسی کو ان دونوں جگہوں میں بھی لیا جانا چاہئے تھا۔

کس کس جگہ میں کون سی معنی موزوں ہے ، اسی کی طرف دھیان دینا چاہئے ، اس کے سوا اکثریت کی بنیاد پر ہر جگہ کے لئے ایک ہی معنی کو لینا قابل ‏قبول نہیں ہے۔ انہیں کا دعویٰ یہاں پر بطور دلیل پیش کیا جاتاہے۔ 

تَوَفّٰیکابراہ راست معنیٰ ہے پوری طرح سے اٹھا لینا۔وفات پاجانا براہ راست معنی نہیں ہے۔ 

موت کے ذریعے انسان پوری طرح سے اٹھالیا جا تا ہے، اس لئے وفات پانے کے لئے اس لفظ کے ذریعے ذکر کرنا عام ہوگیاہے۔ 

قرآن مجید میں 2:234، 2:240، 3:55، 3:193، 4:97، 6:61، 7:37، 7:126، 8:50، 10:46، 10:104، ‏‏12:101، 13:40،16:28، 16:32، 16:70، 22:5، 32:11، 40:67، 40:77، 47:27 وغیرہ آیتوں میں وفات ‏پانے کے معنی میں اس لفظ کو استعمال کیا گیا ہے۔ 

وہی تمہیں رات میں قبض کر لیتا ہے (قرآن 6:60)۔اس آیت میں وہی لفظ جگہ پانے کے باوجود اس کی معنی یہاں وفات دینا نہیں ہے۔ نیند میں ‏ایک شخص کو اٹھالینا ہی اس کا مطلب ہے۔ 

انہیں موت اپنی قبضے میں کر نے تک گھرمیں روکے رکھو۔(4:15)

اس آیت میں جگہ پائی ہوئی تَوَفّٰی کے ساتھ موت کابھی استعمال کیا گیا ہے۔اس لفظ کومرنے تک کا اگر معنی ہو تو اس کا مطلب ہو گا کہ موت اس کو ‏موت کے قضہ میں لینے تک۔ مگرمرنے تک سے اس کا مطلب پورا ہوجاتا ہے، اس لئے موت اس کو موت کے قبضہ میں لینے تک کہنے کی ضرورت ‏نہیں۔ 

اگر اس کو قبضہ میں لینا معنی لیں تو موت اس کو قبضہ میں لینے تک کا معنی ہو گا۔ اس لئے موت اس کو قبضہ میں لینے تک ہی اس جگہ میں اس کا سہی معنی ‏ہوگا۔ 

روحوں کووفات پاتے وقت اورجو وفات نہ پائے ہوں ان کی نیند کے وقت اللہ ہی قبض کر تا ہے۔ (39:42)

اس آیت میں بھی تَوَفّٰی کا لفظ استعمال ہوا ہے۔اگراس کو یہ معنی لیں کہ نیند کے وقت روحوں کو موت دیتا ہے تو یہ نامناسب مطلب ہی نکلے گا کہ ‏سونے والے مرگئے۔ 

نیند کے وقت روحوں کو اٹھالیتا ہے، اپنے قبضہ میں لے لیتا ہے، اسی طرح اس جگہ میں ہم معنی لیتے ہیں۔ موت دیتا ہے کا معنی نہیں لیتے۔

اس کے سوا ان آیتوں 2:281، 3:161، 3:185، 16:111میں جو کہا گیا ہے کہ آخرت میں پوری طرح سے اجر دیا جائے گا ، اس میں ‏بھی یہی لفظ استعمال کیا گیا ہے۔اس کو یہی معنی دیا جانا چاہئے کہ پوری طرح سے اجر دیا جائے گا ۔ اس طرح معنی نہیں لے سکتے کہ آخرت میں انہیں ‏مرایا جائے گا۔ 

اس لفظ کو موت دینا، قبضہ میں کر نااور پوری طرح دینا وغیرہ معنی موجود ہیں۔جس جگہ میں جو معنی مناسب ہے اس جگہ میں اسی مناسبت سے معنی ‏دینا ہے۔ 

اس کو اور زیادہ واضح طور پر جاننے کے لئے ہم صلوٰۃ کے لفط کو غور کر سکتے ہیں۔ 

صلوٰۃ کے لفظ کا براہ راست معنی ہے دعا۔ نماز کی طرف اشارہ کر نے والا صلوٰۃ کا لفظ اور اس میں سے پیدا ہو نے والے الفاظ قرآن مجید میں 109 ‏جگہوں میں استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں سے 102 جگہوں میں نماز کے لئے اور 7 جگہوں میں لغات کے معنی کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ اس طرح ‏بے شمار الفاظ موجود ہیں۔ 

اب آئیے دیکھیں کہ آیت نمبر 5:117 میں تَوَفّٰی کا لفظ جو استعمال ہوا ہے اس کو کس طرح معنی دیں۔

عیسیٰ نبی سے اللہ نے جب دریافت کیا تو انہوں نے جو جواب دیااس جگہ میں تَوَفّٰی کے لفظ کو قبضہ میں کر لیناہی معنی دینا چاہئے۔ اس کے لئے یہ دلیل ‏ہے۔ 

عیسیٰ نبی ایسا نہیں کہیں گے کہ ’’جب تک میں زندہ رہا انہیں میں دیکھ رہا تھا۔جب تو نے مجھے اٹھالیا تو تو ہی ان کا ذمہ دار ہے۔ ‘‘

وہ یہی کہیں گے کہ ’’جب میں ان کے ساتھ رہا تو میں دیکھ رہا تھا۔جب تو نے مجھے اٹھالیا تو توہی ان کا ذمہ دار ہے۔‘‘

‏’جب میں زندہ رہا‘ کہنا اور ’جب میں ان کے ساتھ رہا‘ کہنے میں جو فرق ہے اس پر ہم غور کر نا چاہئے۔ 

‏’میں جب زندہ رہا ‘ کہنے کے بعد اگر وہ کہے فَلَمَّا تَوَفَّےْتَنِیْ توہم اس جگہ میں یہی مطلب اٹھا سکتے ہیں کہ ’جب تم نے مجھے وفات دی‘۔ لیکن اللہ نے ‏ان الفاظ کو نظر انداز کر کے ’جب میں ان کے ساتھ رہا‘ کا بالکل نئے انداز کا لفظ استعمال کیا ہے۔

‏’میں جب ان کے ساتھ رہا تو انہیں نگرانی کر رہا تھا‘ اس جملہ میں دو خبریں موجود ہیں۔ایک یہ کہ عیسیٰ نبی زندہ رہ کر لوگوں کے نگراں رہیں گے ۔ ‏اور دوسری خبر یہ کہ اگر عیسیٰ نبی زندہ رہیں تو بھی لوگوں کونگرانی کر نے کے قابل نہ رہیں گے۔ 

ایسی دو حالت رہنے کی وجہ ہی سے انہوں نے کہا کہ ’’میں جب ان کے ساتھ رہا تو ان کی نگرانی کر رہا تھا۔جب میں اوپر اٹھالیاگیااور ان کے ساتھ نہ ‏رہا، دوسری جگہ رہا تو اس وقت میں کیسے ان کی نگرانی کر سکتا تھا؟ 

‏’’جب میں ان کے ساتھ رہا تو میں ان کی نگرانی کر تا تھا، فَلَمَّا تَوَفَّےْتَنِیْ (جب تو نے مجھے اٹھالیا)یعنی ان کے ساتھ نہ رہ کر دوسری جگہ پر تو نے مجھے اٹھا ‏لینے کے بعد تو ہی تو ان کا نگراں تھا‘‘ اس طرح معنی دینے سے پہلے کا جملہ موزوں ہوجا تا ہے۔ 

ان لوگوں کے ساتھ جب عیسیٰ ؑ نے اس دنیا میں رہے تو ان لوگوں کی وہ نگرانی کر رہے تھے۔ ان سے جب وہ اٹھالئے جا نے کے بعد تو وہ نگرانی نہیں ‏کر سکتے تھے، یہ رائے ہم نے جو پہلے کہا تھا اس آیت سے خوبی کے ساتھ موزوں ہو جا تی ہے۔ 

اگر ہم اس جگہ میں ’’جب تو نے مجھے وفات دی‘‘ کا معنی لیتے تو آیت نمبر 43:61 جو کہتی ہے کہ’’ عیسیٰ نبی قیامت کے دن کی نشانی ہیں‘‘ اور ‏آیت نمبر 4:159 جو کہتی ہے کہ ’’عیسیٰ نبی وفات پانے سے پہلے اہل کتاب ان پر ایمان لائے بغیر نہیں رہیں گے‘‘ دونوں آیتوں کے درمیان ‏تصادہو جا ئے گا۔ اگر اس کوقبضہ کر لینے کا معنی لیتے تو اسی وقت وہ دونوں آیتوں کے ساتھ متفق ہو گا۔ 

عیسیٰ نبی وفات پا گئے یا اوپر اٹھالئے جانے کے بعد آخری زمانے میں واپس آکر وفات پائیں گے ، اس کے متعلق جاننے کے لئے حاشیہ نمبر 93، ‏‏101، 133، 134، 278، 342، 456 وغیرہ بھی دیکھیں۔

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account