Sidebar

05
Sat, Jul
0 New Articles

236۔کیا کام بنا نے کے لئے سازش کر سکتے ہیں؟

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

236۔کیا کام بنا نے کے لئے سازش کر سکتے ہیں؟

یہ آیت 12:76کہتی ہے کہ یوسف نبی نے اپنے بھائی کو اپنے پاس رکھ لینے کے ارادے سے ان پر چوری کا الزام لگا کر ، اسی کو وجہ بنا کر اپنے بھائی کو پکڑ رکھا۔

یہ آیت ایسے معانی دیتی ہے کہ ایک شخص پر جھوٹا الزام لگا سکتے ہیں،اور کام بنانے کے لئے سازش کر سکتے ہیں۔

اس کو ایسا نہ سمجھ سکتے ہیں کہ یوسف نبی نے اس کو اپنی خواہش سے کی۔کیونکہ اسی آیت کے سلسلہ میں اللہ فرماتا ہے کہ اس تدبیر کو ہم نے ہی انہیں سکھایا۔

اس طرح کہا جانے کی وجہ سے کہ اللہ ہی نے اس تدبیر کو انہیں سکھایا، اس کے باوجود ہم اس کو عام اجازت نہ سمجھیں کہ ہم بھی اس طرح تدبیر کر سکتے ہیں۔

اس واقع میں چوری نہ کرنے والے پر جھوٹا الزام لگانے کے باوجود اس سے انہیں ذلیل کرنا مقصد نہیں تھا۔ جھوٹا الزام لگائے جانے والے کو اور بھی بہترانتظام کر نا ہی مقصد تھا۔

یوسف نبی کے بھائیاں قحط میں مبتلا ہو کرغلہ مانگتے ہوئے آئے۔ ان کے ساتھ رہنے والے اپنے چھوٹے بھائی وہاں رہ کر تکلیف اٹھانے کے بجائے اپنے ساتھ رہنا بہتر ہے ، یہ سوچ کر ہی یوسف نبی نے ویسی تدبیر کی۔

سب سے ایک اہم بات قابل غور ہے۔ اپنے بھائی پر چوری کا الزام لگانے سے پہلے انہیں تنہائی میں بلا کرحقیقت کہہ دیا کہ میں ایسی ایک تدبیر کر نے والا ہوں ، اس کو انہوں نے بھی مان لینے کے بعد ہی یوسف نبی نے اس تدبیرکو کام میں لایا۔

اس جیسے ماحول میں ایسے طریقوں کو خیال میں رکھتے ہوئے تدبیر کر سکتے ہیں۔

دھوکہ دینے کے لئے یادوسروں کو برائی پہنچانے کے لئے یا دین کو موڑنے کے لئے تدبیر کرنا یہ واقعہ دلیل نہیں ہے۔

اس کے متعلق اور زیادہ معلومات کے لئے حاشیہ نمبر 162 اور 336 دیکھئے!

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account