396۔ سجدے کی آیتیں کتنی ہیں؟
قرآن مجید میں 15 آیتوں کے کنارے پر سجدہ کا لفظ لکھا گیا ہے۔ ان آیتوں کو پڑھتے وقت سجدہ کر نا چاہئے، اسی کی طرف وہ اشارہ ہے۔
وہ آیتیں یہ ہیں:
7:206، 13:15، 16:49، 17:107، 19:58، 22:18، 22:77، 25:60، 27:25، 32:15، 38:24، 41:37، 53:59، 84:21، 96:19۔
اس طرح پندرہ مقامات پر سجدہ کا لفظ درج ہو نے کے باوجود ہمارے ملک کے شافعی اور حنفی مذہب والے کہتے ہیں کہ صرف چودہ مقامات پر سجدہ کر نا چاہئے۔
بائیسویں سورہ میں دو جگہوں پر سجدہ کا لفظ درج کیا گیا ہے۔ اس میں دوسری جگہ یعنی77 ویں آیت میں لکھاکیا گیا ہے کہ یہ شافعوں کے رائے کے مطابق سجدہ کر نے کی جگہ ہے۔اس آیت کو پڑھتے وقت حنفی کے لوگ سجدہ نہیں کر تے۔ کیونکہ ان کے سجدے کی آ یتیں صرف چودہ ہیں۔
اسی طرح آیت نمبر 38:24 میں سجدہ کا لفظ درج ہو نے کے باوجود اس آیت کو پڑھتے وقت شافعی مذہب والے سجدہ نہیں کرتے۔ کیونکہ انہیں بھی سجدے کی آیتیں چودہ ہی ہیں۔
قرآن مجید کے ایک کنارے پر اس طرح درج کر نا دین میں کوئی سند نہیں ہے۔عثمانؓ کی ترتیب دی ہوی قرآن مجید کے اصل کتاب کے کنارے ایسا کوئی نشان نہیں ہے۔
شافعی اور حنفی مذہب والے کہتے ہیں کہ چودہ جگہوں پر ہی سجدہ کریں، اور اسے قرآن کے کنارے بھی درج کر تے ہیں۔ اس کے لئے کوئی مناسب دلیل ہو نا چاہئے۔
قرآن مجید میں چودہ جگہوں پر سجدہ کر نے کے لئے نبی کریم ؐ کا فرمودہ کوئی حدیث بھی نہیں ہے۔ نبی کریم ؐ نے جو نہیں کہا اس کو قرآن مجید کے کناروں پر درج کر نے کی ہمت کیسے پیدا ہوئی ، ہمیں سمجھ میں نہیں آئی۔
چودہ نہیں پندرہ آیتوں پر سجدہ کر نے کے لئے ابوداؤد کی حدیث 1193 اور ابن ماجہ کی حدیث 1047 کہتی ہیں۔ لیکن یہ حدیثیں کمزور حدیثیں ہیں۔
اس حدیث کے دوسرے راوی عبد اللہ بن منین کو کوئی نہیں جانتا۔ ان کے ذریعے سے روایت کر نے والے حارث بن سعدکو بھی کوئی نہیں جانتا۔ اس لئے یہ حدیث بھی قابل قبول نہیں۔
مزید یہ کہ اس حدیث میں پندرہ سجدے کونسے ہیں، اس کا بھی کوئی فہرست نہیں ہے۔ سورہ حج میں صرف دو سجدے ہی کہا گیا ہے۔ باقی کے تیرہ سجدے کونسے ہیں، نہیں کہا گیا ہے۔ اس لئے ان کی درج شدہ فہرست انہیں کی قیاس آرائی ہے۔
مزید یہ کہ اس میں سجدہ کی آیتیں پندرہ کہا گیا ہے، دونوں مذہب والے چودہ کہہ رہے ہیں۔ اس حدیث کی کمزوری کے لئے وہ خودگواہ ہیں۔
ایک اور حدیث میں کہا گیا ہے کہ گیارہ آیتیں پڑھتے وقت نبی کریمؐ کے ساتھ میں نے سجدہ کی ۔ (دیکھئے ترمذی :519، ابن ماجہ: 1054)
یہ بھی کمزور حدیث ہے۔ اس کے راوی عمر دمشقی نامی شخص کو کوئی نہیں جانتا۔
ابن ماجہ کی ایک اور حدیث میں تفصیل سے کہا گیا ہے : ساتویں سورہ الاعراف، تیرہویں سورہ الرعد، سولہویں سورہ النحل، سترہویں سورہ بنی اسرائیل، انیسویں سورہ مریم، بائیسویں سورہ الحج میں دومقام، پچیسویں سورہ الفرقان، ستائیسویں سورہ النمل، بتیسویں سورہ السجدہ، اٹھتیسویں سور ہ ص، اکتالیسویں سورہ حٰم السجدہ وغیرہ۔
اس روایت میں عثمان بن فائض نامی شخص حصہ پایا ہے۔ وہ شخص کمزور راوی ما نا جا تا ہے۔
اس لئے گیارہ سجدوں کی آیتیں بھی قابل قبول نہیں ہیں۔
حدیثوں میں جب تلاش کریں تو سند ملتا ہے کہ صرف چار آیتوں کوپڑھتے وقت نبی کریم ؐنے سجدہ کیا تھا۔ اس لئے وہی چارآیتیں ہی سجدہ والی آیتیں ہیں۔
اس آیت 96:19کو پڑھتے وقت نبی کریم ؐ نے سجدہ کی، یہ مسلم کی حدیث 1010 اور1011 میں کہی گئی ہے۔
اس آیت 84:21کو پڑھتے وقت نبی کریم ؐ نے سجدہ کی، یہ بخاری کی حدیث 766، 768، 1074، 1078 میں کہی گئی ہے۔
اس آیت 53:62کو پڑھتے وقت نبی کریم ؐ نے سجدہ کی، یہ بخاری کی حدیث 1067، 1070، 3853، 3972، 4863، میں کہی گئی ہے۔
اس آیت 38:24کو پڑھتے وقت نبی کریم ؐ نے سجدہ کی، یہ بخاری کی حدیث 1069، 3422 میں کہی گئی ہے۔
اس لئے ان چار آیتوں 38:64، 53:62، 84:21، 96:19 کے سوا دوسری آیتوں کو پڑھتے وقت سجدہ کر نے کے لئے سنت نبی میں کوئی سند نہیں ہے۔
396۔ سجدے کی آیتیں کتنی ہیں؟
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode